عشنا شاہ نے خاتون خانہ کی ڈراموں  میں کی گئی عکاسی کو جھوٹ قرار دیدیا

اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقیم ہیں ، عشنا شاہ نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید بھی بیرون ملک ہی منائی ہے

حال ہی میں ازدواجی زندگی  کی ابتدا کرنے والی اداکارہ عشنا شاہ  کو گھر سنبھالنے کے بعد دن میں تارے نظر آگئے۔

باصلاحیت اداکارہ نے خاتون خانہ  کے کردارکی  ڈراموں میں کی گئی عکاسی کوحقیقی زندگی سے یکسر مختلف اور جھوٹ قرار دےدیا۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ نفرت کی سوداگر سوشل میڈیائی افواج کیخلاف پھٹ پڑیں

شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

ادکارہ عشنا شاہ شادی کے بعداپنے شوہرحمزہ امین کے ساتھ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں مقیم ہیں۔اداکارہ نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید بھی اپنے شوہر کے ساتھ ویانا میں ہی منائی ہے۔

اداکارہ عشنا شاہ  شادی کے بعد اپنی کاندھوں پر پڑنے والی ذمےداریوں کو لیکر کافی مشکل میں نظر آتی ہیں۔ اس حوالے سے اداکارہ نے ایک ٹوئٹ میں بھی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ”  ویانا میں  قیام کے دوران میں خاتون خانہ کے  تصور کو زندہ کرنا چاہتی تھی“۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ” میں نے اصرار کیا کہ جب میرے شوہر کام پر ہوں تو میں کھانا پکاؤں اور صفائی کروں۔اور میرے خدا! میرے کردار ان محلات کو کیسے صاف کرتے ہیں، 7 اقسام کا کھانا تیار کرتے ہیں، سیلون  سے تیار نظر آتے ہیں اور ہیرو کے گھر آنے تک خوش مزاج میں ہوتے ہیں؟ یہ سب جھوٹ  ہے“۔

متعلقہ تحاریر