زلزلہ زدہ ترک بیٹی کی قبر پر عید کا جوڑا چھوڑ آیا، عدنان صدیقی تصویر دیکھ کر غمزدہ

اس کا انداز بھی نہیں لگایاجاسکتا کہ یہ  شخص کس غم سے گزرا ہوگا، دو بیٹیوں کے باپ کے طور پریہ تصویر مجھےہمیشہ پریشان کرے گی، عدنان صدیقی

ترکیہ میں رواں برس تباہ کن زلزلہ کے بعد پہلی عید الفطر کے موقع پر متاثرہ خاندان اپنے پیاروں کو یاد کرتے رہے۔

والدین اپنے جاں بحق بچوں اور بچے اپنے والدین کی قبروں پر گئے ۔ اس موقع پر کئی رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے تاہم ایک تصویرنے  دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

عشنا شاہ نے خاتون خانہ کی ڈراموں  میں کی گئی عکاسی کو جھوٹ قرار دیدیا

ساحلی سندھ میں 41 افراد نےمہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی، ازیکا ذینیئل

ترک باپ نے  زلزلے میں بچھڑنے والی اپنی 8 سالہ لخت جگر کے لیےعید کی مناسبت سے فراک خریدی اور اسے  قبر پر رکھ کر چلا گیا۔ اس تصویر کو دیکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کے سینئر اداکار عدنان صدیقی بھی اس تصویر کو دیکھ کر غمزدہ ہوگئے۔عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں اس خبر کو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”اس کا انداز بھی نہیں لگایاجاسکتا کہ یہ  شخص کس غم سے گزرا ہوگا اور اس کادل کس طرح ان گنت ٹکڑوں میں بکھرگیا ہوگا“۔

عدنان صدیقی نے مزید لکھاکہ” دو بیٹیوں کے باپ کے طور پریہ تصویر مجھےہمیشہ پریشان کرے گی۔   یااللہ رحیم“۔

متعلقہ تحاریر