اداکار شہروز سبزواری کو مہنگائی کو اسلامی ٹچ دینا مہنگا پڑگیا
مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی، شہروز سبزواری

اداکار شہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔
البتہ نوجوان اداکار کے یہ خیالات سوشل میڈیا صارفین کو خاصے ناگوار گزرے ہیں، صارفین نے مہنگائی کو اسلامی ٹچ دینے پر شہروز سبزواری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حلال کھانے والا عمران خان کے علاوہ کسی کو سپورٹ نہیں کرسکتا، شہروز سبزواری
سائرہ اور شہروز کی فلم بے بی لیشیئس کا گانا غضب کڑیے جاری
عیدالطفرکے موقع پر شہروز سبزواری نے اہلیہ صدف کنول اور والدین کے ساتھ ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے شو میں شرکت کی۔ میزبان رابعہ انعم نے شہروز سے سے مہنگائی سے متعلق رائے معلوم کی تو انہوں نے اعتراف کیا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے۔
تاہم شہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن اگر پھر بھی ہم ہر چیز میں اللہ کا شکر ادا کریں تو مہنگائی کبھی مہنگائی نہیں لگے گی۔
اداکار نے اپنی بات پر ہونے والی ممکنہ تنقید پر پیشگی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مجھے پتا ہے لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں تو مجھے مہنگائی نہیں محسوس ہوتی، آپ میں ہر حال میں شکر کی طاقت موجود ہونی چاہیے۔
شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ ہمارے گھر میں سب ہی کو یہ چیزواضح ہے کہ اللہ پاک کے رحم سے اور حضور پاک ﷺ کےصدقے ملتا ہے اس یقین پر جو ملتا ہے اس میں شکر ادا کرتے ہیں پھر چاہے مہنگائی ہویا پھر نہ ہو حضور پاک ﷺ کے صدقے ملتا ہے۔
بیٹے کی بات پر سینئر اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ مہنگائی ہے لیکن اس مہنگائی کو جھیلنا تو پڑے گا لوگ کہتے ہیں پٹرول ڈلوانا چھوڑ دیں، ٹماٹر خریدنا چھوڑ دیں، ایسے تھوڑی ہوتا ہے۔
Mashallah, pet bharra ho to shukar hee ada karega aadmi. Jin laakhon ke khali hein unse poochhay koyee. What absolute idiots being showcased on our TV.
— Abbas Nasir (@abbasnasir59) April 26, 2023
سوشل میڈیا صارفین نے شہروز سبزواری کو ان خیالات پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے اداکار کا وڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے مہنگائی کو اسلامی ٹچ قرار دیدیا۔
سینئر صحافی عباس ناصر نے لکھاکہ”ماشااللہ! پیٹ بھرا ہوتوآدمی شکر ہی ادا کریگا،جن لاکھوں کے خالی ہیں ،ان سے پوچھے کوئی،ہمارے ٹی وی پر کیسے بے قوفوں کو دکھایا جارہا ہے“۔
ایک اور صارف نے لکھاکہ”اسحاق ڈار کاغلطی نہیں ہے، ہم لوگ شکر ادا نہیں کررہے تھے“۔صحافی رضوان جڑال نے لکھاکہ اسے کسی ایک ڈرامے میں کم ادائیگی کرکے دیکھیں سرپھاڑنے آجائے گا“۔
ایک صارف نےطنزیہ تبصرے میں لکھاکہ” شکر الحمدللہ! کہ پٹرول کی قیمت آج صرف 283 روپے ہے اور سیب صرف 119 ، کیلے 67 روپے اور ٹماٹر صرف 63 روپے، الحمدللہ“۔
ایک اور صارف نے لکھاکہ”مہنگائی ایک حقیقت ہے، لوگ اپنی ضرورتیں پوری کرنے کیلیے کھانا چھوڑرہے ہیں،تضحیک کے بجائے کم ازکم ہمدردی کا مظاہرہ تو کریں“۔









