چاہت فتح علی خان کی ’چھنو‘ پر طبع آزمائی، علی ظفر نے اللہ سے خیر مانگ لی
چاہت فتح علی خان نے علی ظفر کولندن میں میزبانی کی پیشکش کرڈالی اور لاہورآمد پر ان کے گھر جانے کا اعلان بھی کردیا

بے سری گائیگی میں اپنی مثال آپ ، استاد چاہت فتح علی خان نے پاکستانی راک اسٹار علی ظفر کے گانے پربھی طبع آزمائی کرڈالی۔
استاد چاہت نے علی ظفر کولندن میں میزبانی کی پیشکش کرڈالی اور لاہورآمد پر ان کے گھر جانے کا اعلان بھی کردیا جس پر علی ظفر نے اللہ کی پناہ مانگ لی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عاقب جاوید نے میری کپتان میں کرکٹ شروع کی تھی، استاد چاہت کا دعویٰ
استاد چاہت کے پی ایس ایل ترانے پر علی ظفر بھی داد دینے پر مجبور
استادچاہت نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر علی ظفر کے نام وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے اور اہلخانہ کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ استاد چاہت نے وڈیو میں علی ظفر کے گانے”چھنو“ کے دو بول بھی کچھ ترمیم کے ساتھ گنگنائے ہیں۔
View this post on Instagram
چاہت فتح علی خان نے وڈیو میں علی ظفر کو لندن آمد پر خود کو میزبانی کا شرف بخشنے کی درخواست کی جبکہ لاہور آمد پر ان کے گھر جانے کا بھی اعلان کیا۔
YaAllah Khair https://t.co/9CbTVimk1S
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 24, 2023
علی ظفر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر چاہت فتح علی کا یہ وڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئےتبصرے میں ”یااللہ“ لکھا ہے۔









