زارا نور عباس کو پہاڑوں نے 23 سال پرانا بھارتی گیت گانے پر مجبورکردیا
میں الفاظ بھول جاتی ہوں لیکن تال کبھی نہیں بھولتی، اداکارہ کی بھارتی گلوکار پالاش سین سے معذرت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ زارا نور عباس نے ایک مرتبہ پھر خود کو اچھی گلوکارہ بھی ثابت کردیا۔
اداکارہ کو پہاڑوں کی سیر کے دوران 23 سال پرانا مقبول بھارتی گیت یاد آگیا ،گانے کے بول صحیح طور پر یاد نہ آنے کےباوجود انہوں نے ٹھیک ٹھاک سر لگالیے۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا
چاہت فتح علی خان کی ’چھنو‘ پر طبع آزمائی، علی ظفر نے اللہ سے خیر مانگ لی
اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو اینڈ وڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی ریلز میں اپنی ایک وڈیو لگائی ہے جس میں انہیں بھارتی گلوکارپالاش سین کا سن 2000 میں جاری ہونے والا مقبول ترین گیت ” مائے ری“ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں بھارتی گلوکار پالاش سین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ”پہاڑوں نے اس کیلیے پکارا، ہمیں موسیقی دینے پر آپ کا شکریہ جو محبت کے جادو کی طرح وقت اور جگہ سے ماورا ہے “۔ اداکارہ نے گانے کے بول بھولنے پر معذرت کرتے ہوئے لکھاکہ ” میں الفاظ بھول جاتی ہوں لیکن تال کبھی نہیں بھولتی“۔
یاد رہے کہ پالاش سین کا گیت ” مائے ری“ سن 2000 میں جاری ہونے والے البم پھر دھوم کا حصہ تھا۔ اس گانے کے ذریعے اداکارہ ریا سین نے اسکرین پر ڈیبیو کیا تھا۔ اس گانے کو اپنے اشعار، موسیقی اور لاجواب دھن کی بدولت پاکستان اور بھارت میں بے انتہا مقبولیت ملی تھی۔









