سورج پنجولی 10 سال بعد اداکارہ جیا خان کو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے سے بری
پاکستانی اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا کی بھتیجی جیا خان نے 3جون 2013 کو ممبئی میں اپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹک کر خوسکشی کرلی تھی۔

بھارت کےسینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی خصوصی عدالت نے10سال بعد اداکارہ جیا خان خودکشی کیس کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے اداکار ادتیا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو بری کردیا۔
سورج پنچولی کو اپنی گرل فرینڈ جیاخان کوخودکشی پر اکسانے کے الزامات کا سامنا تھا۔ انہیں ممبئی پولیس نے 10 جون 2013 کو گرفتار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا
سلمان خان کی فلم پر ہندستانی ثقافتوں کامذاق اڑانے کا الزام
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 10سال بعداپنا فیصلہ سناتے ہوئے اداکار سورج پنچولی کو تمام الزامات سے بری کر دیا۔
خصوصی عدالت نے ثبوتوں کی کمی کوجواز بناتے ہوئے اداکار سورج پیچولی کو اپنی گرل فرینڈ جیا خان کوخودکشی پر اکسانے کے الزامات پر بے گناہ قرار دیتے ہوئے بری کردیا۔
یاد رہے کہ جیا خان نے اپنے مختصر فلمی کیریئر میں دل سے، گھجنی،نشبداور ہاؤس فل جیسی بڑی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔واضح رہے کہ جیا خان 20 فروری 1988 کو پیدا ہوئی تھیں،ان کا پیدائشی نام نفیسہ رضوی خان تھا اوروہ پاکستان کے معروف فلمی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں ، وہ سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ سنگیتا اور اداکارہ کویتا کی سگی بھتیجی اور معروف فلمساز جوڑی مہتاب بانو اور طیب رضوی کی سگی پوتی تھیں۔
جیا خان کے والدعلی رضوی 70 کی دہائی میں کراچی سے امریکا منتقل ہوگئے تھے جہاں امریکی شہریت کے حصول کےبعد انہوں بھارتی نژاد امریکی خاتون رابعہ امین سے شادی کی تھی۔جیا خان نے 3جون 2013 کو ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع اپنے گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی تھی۔









