جب اوپر والا چاہے گا شادی ہوجائے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا، سلمان خان

میں محبت کےمعاملے میں بدقسمت ثابت ہوا ہوں، جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائے وہ بھی آج کل بھائی بلاتی ہے، سب ہی اچھے تھے خامی مجھ میں ہی ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار کی رجت شرما کے شو میں گفتگو

بالی ووڈ کے بھائی جان  سلمان خان نےخود کو عشق کے معاملے میں بدقسمت قرار دےدیا۔ کہتے ہیں کہ جب اوپر والا چاہے گا شادی ہوجائے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا۔

سلمان خان نے انکشاف کیا کہ”جسے چاہتا تھا کہ انہیں جان بلائے  وہ بھی آج کل بھائی کہہ کر بلاتی ہے، “۔

سلمان خان نے انڈیا ٹی وی پر نشر ہونے والے رجت شرما کے مشہور زمانہ شو ’آپ کی عدالت‘ میں شرکت کی۔دبئی میں ریکارڈ کی گئی یہ قسط گزشتہ رات نشر کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سورج پنجولی 10 سال بعد اداکارہ جیا خان کو خودکشی پر اکسانے کے مقدمے سے بری

انڈین فلم فیئر ایوارڈز کا میلہ عالیہ بھٹ کی گنگوبائی کاٹھیاواڑی نے لوٹ لیا

پروگرام کی ابتدا میں ہی میزبان نے سلمان خان کی شادی کو موضوع بحث بنادیا۔ میزبان نے سوال کیا کہ آپ والدین کو تکلیف دے رہے ہیں، وہ اتنے عرصے سے چاہتے ہیں کہ گھر میں بہو آئے۔

سلمان خان نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ”سر کیا کہوں، پلان تھا، بہو کا نہیں لیکن بچے کا پلان تھا لیکن کیا کروں ہندوستان میں قانون کے حساب سے اب وہ ہونہیں سکتا“۔

میزبان نے لقمہ دیا کہ”آپ لوگوں کو مشورے دیتے ہیں، وہ آپ کی چہیتی ہے نا، شہناز گل“۔ اس پر سلمان خان نے کہاکہ”ہاں میں نے اسے مشورہ دیا کہ موو آن، کیونکہ سدھارت ملہوترا اب اس دنیا میں نہیں رہے، مجھے امید ہے کہ وہ بھی یہی چاہتے تھے کہ شہناز موو آن کرے، کیونکہ اسے اس بچی پر اس کا بہت بوجھ تھا تو میں نے اسے کہا کہ موو آن لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ برنگ اٹ آن“۔

اس پر   میزبان رجت شرما  نے سلمان خان سے سوال  کیا کہ پہلی، پھر دوسری، پھر تیسری اور چوتھی آپ کا یہ موو آن کا سلسلہ تو ختم ہی نہیں ہو رہا جس کے جواب میں سلمان خان نے کہا کہ”سر میں محبت کےمعاملے میں بدقسمت ثابت ہوا ہوں، جب ایسی کوئی آئے گی تو ہوجائے گا“۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ”دراصل سب ہی اچھے تھے، خامی مجھ میں ہی ہے،کیونکہ جب پہلی گئی تو خامی اس میں تھی، دوسری گئی تواس میں بھی خامی تھی، تیسری گئی تو بھی غلطی اسی کی تھی،چوتھی میں تھوڑا سا شک ہوا کہ خامی اس میں ہے یا مجھ میں ہے،پانچویں میں بھی سکسٹی فورٹی کاشک تھالیکن جب اس سے زیادہ جانے لگ گئیں تو ثابت ہوگیا کہ قصور میرا ہی تھا،اس میں کسی اور کا قصور نہیں ہے، اب اسے کوئی خوف کہہ لیں کہ میں انہیں وہ زندگی ، وہ سکھ نہ دے پاؤں جو ان کے دماغ میں ہے،مجھے یقین ہے کہ وہ سب اپنی اپنی جگہ بہت  خوش ہیں“۔

میزبان نے ان سے پوچھا کہ آج کل آپ کی جان کون ہے اور کس سے کمٹمنٹ کی ہوئی ہے، جس پر ہنستے ہوئے سلمان خان نے جواب دیا کہ”آج کل میں صرف ’بھائی‘ ہوں“۔ سلمان خان نے  بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ”جسے چاہتا تھا کہ مجھے جان بلائے  وہ  بھی آج کل مجھے بھائی بلاتی ہے تو میں کیا کروں؟“۔

میزبان نے پھر سلمان خان کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کے سامنے سوال ہے کہ سلمان خان کی شادی کب ہوگی؟

سلمان خان نے کہا کہ”جب اوپر والا چاہے گا ہوجائے گی، پہلے یہ ہوتا تھاکہ  میں نے ہاں کیا تو کسی نے نا کیا، کسی نے ہاں کیا تو میں نے نا کیا،اب دونوں طرف سے ہی نا آرہا ہے،جب دونوں طرف سے ہاں آئے گا تو ہوجائے گی شادی، “۔انہوں نے تھوڑے توقف کے بعد اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ”لیکن اس میں ابھی تھوڑا وقت ہے، 57 کا تو ہوں میں، ٹائم ہے ابھی،میں چاہتاں کہ یہ میری پہلی اور آخری شادی ہو،ایک بیوی ہونی چاہیے“۔

میزبان نے بچوں کی تعداد سے متعلق پوچھا تو سپر اسٹار نے کہاکہ”بچے  جتنے ہوسکتے ہیں ہونے چاہئیں،ڈھیر سارے ہونے چاہئیں،کیونکہ ابھی پانچ، چھ سال میں ہوجاتے ہیں تو میں اگلے 20،25 سال ان کے ساتھ کھیل سکوں گا“۔

متعلقہ تحاریر