متنازعہ شخصیت کی مالک حریم شاہ کیا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں؟

سوشل میڈیا پر ماڈل حریم شاہ نے اپنے مداحوں سے سوال کیا ہے اگر وہ سیاسی پارٹی بنائیں تو اس کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے۔

اپنے متنازعہ ترین بیانات ، تصاویر اور ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر ایکٹو رہنے والی ماڈل حریم شاہ نے اپنے مداحوں کے لیے ایک مشکل سوال کھڑا کردیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ حریم شاہ نے لکھا ہے کہ ” کنفیوز ہو گئی ہوں۔ اگر میں سیاسی جماعت بناؤں تو اس کا انتخابی نشان کیا ہونا چاہیے؟۔”

یہ بھی پڑھیے 

جب اوپر والا چاہے گا شادی ہوجائے گی لیکن تھوڑا وقت لگے گا، سلمان خان

اداکارہ مایا علی کو بھی متحدہ عرب امارات کا گولڈن ویزا مل گیا

حریم شاہ کے سوال کے بعد ٹوئٹر پر دلچسپ جملوں اور تبصروں کا سلسلہ چل نکلا ہے ، تاہم کچھ صارفین نے سنجیدہ سوال اٹھایا کہ کیا حریم شاہ واقعی سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

سعید سدھو نے لکھا ہے کہ "گھنٹہ گھر۔”

سی بی سی سلوشن کے سی ای او نے لکھا ہے کہ ” بی بی اگر کمروں میں ننگا پن رہتا تو شاید کمپنی کے کہنے پر بنا بھی لیتی لیکن جب سے تمہارا ننگا پن کمروں کی چار دیواری سے نکل کر عوام کے فونوں میں آیا اب چاہیے لاکھ فوٹو لگا کر ایسی مشوری کرتی رہو عوام کی نظر میں تم دوبارہ پاک نہیں ہو سکتی یقین نہ آئے تو کمنٹ پڑھا کرو۔”

جلال آفریدی نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "ٹوتھ پیسٹ۔’

رؤف ملک نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ” تولیہ ۔”

شعیب جٹ نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "پاؤں کا انگوٹھا۔”

شہزاد نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ "تندور نشان آپ کا بنتا تھا مگر وہ بھی مریم نانی لے گئیں۔”

ٹوئٹر کے بہت صارفین نے حریم شاہ کے انتخابی نشان کے لیے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

متعلقہ تحاریر