جنت مرزا کے سب سے زیادہ فالوورز، نیا ریکارڈ بنا ڈالا
ویب ڈیسک: جنت مرزا ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی پاکستانی بن گئی ہیں۔ دس ملین فالوورز کے ساتھ جنت مرزا نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان کی سب سے مشہور اور سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی ٹک ٹاکر جنت مرزا نے حال ہی میں ایک میوزک ویڈیو میں بھی کام کیا ہے۔ وہ گلوکار بلال سعید کے گانے "شاعر” میں جلوگر ہوئی ہیں، جبکہ بہت جلد ایک فلم میں بھی نظر آئیں گی۔
اسے جنت مرزا کی خوش قسمتی کہیں یا پھر مداحوں کی ان کیلئے محبت کہ ان کی ہر ویڈیو چند منٹوں میں ہی وائرل ہوجاتی ہے۔ انکی ٹاک ٹاک ویڈیوز کی طرح میوزک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے۔ محض دو ہفتوں میں 20 ملین افراد نے ان کے گانے کو سوشل میڈیا پر دیکھا ہے۔
جنت مرزا نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایک کروڑ فالوورز ہونا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کے پیار اور محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے ہی سپورٹ کرتے رہیں۔
جنت مرزا نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ مجھے ابھی بھی یقین نہیں آرہا اور اب پاکستان آکر اس خوشی کو ضرور سیلیبریٹ کروں گی۔
واضح رہے کہ جنت مرزا آج کل جاپان کے دورے پر ہیں۔ گزشتہ روز ان کے ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے جنت مرزا اور ان کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جس میں جاپان کی اہم سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔