اداکارہ ایمان علی کراچی سے متعلق نسل پرستانہ جملوں پر تنقید کا نشانہ بن گئیں
ندایاسر کے شومیں اداکارہ سونیا حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پران کے گھرمیں بریانی ضرور بنتی ہے کیونکہ وہ سب کو بہت پسند ہے، اس پر ایمان علی نے فوراً کہا کہ ’یہ آگئیں نا کرانچی والی

ٹیلی وژن اداکارہ ایمان علی کو کراچی والوں کا مذاق اڑانے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ایمان علی نے ایک ٹی وی شو میں کراچی کے شہریوں سے متعلق نسل پرستانہ جملے ادا کیے تھے ۔
اداکارہ ایمان علی کو کراچی کے شہریوں پرنسل پرستانہ جملوں کی ادائیگی پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ایک ٹی وی شو میں انہوں نے اداکارہ سونیا حسین کو مخاطب کرکے نسل پرستانہ جملے ادا کیے ۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کے بعد مراد سعید پی ٹی آئی کے دوسرے مقبول رہنما، اداکارہ ازیکا ڈینیئل کی تائید
ندایاسر کے شومیں اداکارہ سونیا حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پران کے گھرمیں بریانی ضرور بنتی ہے کیونکہ وہ سب کو بہت پسند ہے، اس پر ایمان علی نے فوراً کہا کہ ’یہ آگئیں نا کرانچی والی۔
ایمان علی نے اداکارہ سونیا حسین سے پوچھے گئے سوال کے جواب کے دوران ایک لقمہ دیا جسے شہر قائد کے مکینوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔کراچی کے شہریوں کے لب ولہجے کی نقالی پر اظہار ناراضگی کیا۔
ٹوئٹر پر ایک صارف نے کہا کہ میں تعلق کراچی سے نہیں ہے تاہم یہ مجھے بھی انتہائی ناگوار معلوم ہوا۔انہوں نےکہا کہ پاکستان میں لوگ اس طرح کی باریک نسل پرستی سے واقف نہیں ہیں ۔
I’m not from Karachi and even I found this slightly offensive 🫣pic.twitter.com/wGMZbbhKjE
— 🇵🇰Zeeshan 🐘 زیشان🇮🇪 (@Z__AC) April 30, 2023
حمزہ شیخ نے کہا کہ ایمان علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی اردو سنائی نہیں دیتی ۔ جب جب پنجاب جانا ہوتا ہے میرے ساتھ ایسا ہی کیا جاتا ہے مگر جب میں ان کی اردو سناتا ہوں کو منہ بن جاتا ہے ۔
Inhe apni Urdu nahi sunai deti.. Mein jab Punjab aata hu tou yehi merey saath bhi hota he magar jab mein inki Urdu inhe sunata hu tab munh ban jaata he!
— M. Hamza Sheikh🇵🇰 (@omg_HamzaSheikh) April 30, 2023
ایک صارف نے ایمان علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ لاھوڑ والے ہیں جبکہ مائرہ نامی ایک خاتون نے کہ یہ کافی جارحانہ انداز ہے۔ان لوگوں کو بہت سی تعلیم اور علاج کی ضرورت ہے۔
Its quite offensive…these people needs lots of education and therapy
— Maira (@MairaHammad) May 1, 2023