آریان خان کے مہنگے برانڈ کی اشیاء کی چند گھنٹوں میں فروخت پر شاہ رخ خان حیران رہ گئے

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شارخ خان کے بیٹے آریان خان نے رواں ہفتے اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تاہم انتہائی مہنگی اشیاء ہونے کے باوجود  آریان  خان کا  تمام کلیکشن ایک ہی دن میں فروخت ہوگئیں جس پر شارخ خان حیرت زدہ ہوگئے 

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شارخ خان کے بیٹے آریان خان کے لگژری ملبوسات کی کلیکشن مہنگی ہونے کے باوجود ایک دن میں فروخت ہو گئی جس  شاہ رخ خان نے انتہائی حیرت کا ردعمل ظاہر کیا ہے ۔

بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ کچھ عرصے سے سرخیوں میں ہے تاہم اب باپ بیٹے کی جوڑی نے برانڈ کے آغاز پر بھارت میں بہت زیادہ مقبولیت قائم کرلی۔

یہ بھی پڑھیے

آریان خان بطور رائٹر بالی ووڈ میں انٹری کیلیے تیار، شاہ رخ اور گوری خوشی سے نہال

آریان خان نے رواں ہفتے اپنا لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈ لانچ کیا تاہم انتہائی مہنگی اشیاء ہونے کے باوجود  آریان  خان کا  تمام کلیکشن ایک ہی دن میں فروخت ہوگئیں جس پر شارخ خان حیرت زدہ ہوگئے۔

آریان خان نے اتوار کو  لگژری اسٹریٹ ویئر برانڈکا محدود ایڈیشن کلیکشن لانچ کیا گیا۔ اس کلیکشن میں سپر اسٹار شاہ رخ کی آٹوگراف والی جیکٹس  بھی موجود تھیں جوکہ 2 لاکھ روپے میں فروخت ہوئیں۔

آریان خان کے برانڈ میں شارخ خان کے دستخط والی  جیکٹ کی قیمت 2 لاکھ، شرٹ کی قیمت 33 ہزار اور ٹی شرٹ کی قیمت 24 ہزار انڈین روپے رکھی گئی ہےتاہم تمام کلیکشن ایک روز میں بک گئیں ۔

شاہ رخ خان نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھاکہ اپ سب کا شکریہ مگر تمام کلیکشن فروخت ہوچکی ہیں۔ آریان کے برانڈ پر رش کی وجہ سے انکی ویب سائٹ بھی کریش کرگئی۔

آریان خان کے برانڈ کی تشہیری مہم شاہ رخ خان نے خود چلائی تھی تاہم جیسے ہی برانڈ کی لانچنگ کا اعلان ہوا تو مداحوں کی بڑی تعداد نے خریداری کیلئے ویب سائٹ کا رخ کیاجس سے سائٹ کریش ہوگئی ۔

دوسری جانب صارفین نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے مہنگے ترین کپڑوں کے برانڈ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ، ایک صارف نے لکھا کہ جیکٹ  500 روپے میں دینی ہے تو بتائیں ۔

متعلقہ تحاریر