عاصم اظہر جلد نارویجن گلوکارہ کےساتھ اپنا پہلا بین الاقوامی گانا ریلیز کریں گے
پاکستانی گلوکار نارویجن گلوکار کے گانے’ڈارکیسٹ آور‘میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر ان دنوں امریکااور برطانیہ کے دورے پر ہیں اور جلد ہی نارویجن گلوکارہ اور نغمہ نگار ایسٹرڈ ایس کے ساتھ گانے کی تیاری میں مصروف ہیں۔
یہ عاصم اظہر کا کسی بھی بین الاقوامی فنکار کے ساتھ پہلا اشتراک ہوگا۔ پاکستانی گلوکار نارویجن گلوکار کے گانے’ڈارکیسٹ آور‘میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیے
علی ظفر نےکنسرٹ میں شیر اور بلے کے نشان والی جیکٹ پہننے کی وجہ بتادی
چاہت فتح علی خان کی ’چھنو‘ پر طبع آزمائی، علی ظفر نے اللہ سے خیر مانگ لی
گلوکارہ نے انسٹاگرام پر دلچسپ خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھاکہ”میں خوشی سے پھولی نہیں سمارہی ،عاصم اظہر اپنے پہلے عالمی گانےکے لیے’ڈارکسٹ آور‘ میں میرے ساتھ اشتراک کررہے ہیں“۔
View this post on Instagram
گلوکارہ نے گانے کا ایک حصہ بھی شیئر کیاہے جس میں عاصم کو اردو اور انگریزی میں گاتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔ گلوکار نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اعلان کیا کہ گانا ’بہت جلد ریلیز ہوگا‘۔

دونوں گلوکاروں کے اشتراک کو ایک عالمی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے۔عاصم نے حال ہی میں یونیورسل میوزک انڈیا کےساتھ معاہدہ کیا ہے جبکہ ایسٹرڈ ایس بھی یونیورسل میوزک کے ساتھ معاہدہ کرچکی ہیں۔ یونیورسل میوزک ناروے نے بھی اس گانےکی جھلکیاں شیئر کی ہیں۔









