ہیما مالنی اور دھرمیندر نے شادی کی43ویں سالگرہ منائی

بڑھاپےمیں بھی خوبصورت نظر آنےوالی اداکارہ نے اپنی شادی کی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ستر اور اسی کی دہائی میں بالی ووڈ کو کامیاب فلمیں دینے والی خوبصورت جوڑی ہیما مالنی اور دھرمیندر کی شادی کو 43 برس بیت گئے۔

بڑھاپےمیں بھی خوبصورت نظر آنےوالی اداکارہ نے اپنی شادی کی سالگر ہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آریان خان کے مہنگے برانڈ کی اشیاء کی چند گھنٹوں میں فروخت پر شاہ رخ خان حیران رہ گئے

بھارت کی ایک اور مسلم دشمن فلم’دی کیرالہ اسٹوری‘پر تنقید کے بعد فلمساز کا یوٹرن

ہیما مالنی نے شادی کی 43 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تازہ تصاویر کے ساتھ ماضی کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

اداکارہ نے شادی کی 43ویں سالگرہ  کے موقع پر   سرخ،جامنی اور سبز رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی  جبکہ دھرمیندر نے گلابی شرٹ پر سیاہ ٹوپی پہن رکھی ہے۔

  اداکارہ نےاپنے ایک اور  ٹوئٹ  میں ماضی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئےکیپشن میں لکھاکہ  میں ذاتی طور پر ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے آج ہماری شادی کی سالگرہ پر ہمیں مبارکباد دی ہے۔ یہ 43 سالوں پر محیط ایک شاندار سفر رہا ہے اور آپ کی تمام نیک تمناؤں کے ساتھ یہ ہموار سفر جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ ہیما مالنی اداکار دھرمیندر کی دوسری اہلیہ ہیں۔ دونوں نے 1980 میں شادی کی تھی۔ دھرمیندر کی ہیمامالنی سے دو بیٹیاں اداکارہ ایشا دیول اور آہانا دیول ہیں جبکہ پہلی اہلیہ پراکاش کور سے ان کے 2 بیٹے اداکار سنی دیول اور اداکار بوبی دیول کے علاوہ 2 بیٹیاں  اجیتا دیول اور وجیتا دیول ہیں۔

متعلقہ تحاریر