عائشہ عمر اور یاسر حسین کی فلم ٹکسالی کی عکسبندی مکمل

فلم نویس و ہدایت کار ابوعلیحہ کی فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی، فلم میں عائشہ عمر نے سنبل نامی لڑکی کا کردار اداکیا ہے۔

پاکستانی ہدایت کار و فلم نویس ابوعلیحہ کی فلم ٹکسالی کی عکس بندی مکمل ہوگئی۔ فلم میں عائشہ عمر اور یاسر علی مرکزی کردار کررہے ہیں۔

فلم ٹکسالی رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔عائشہ عمر نے فلم کے سیٹ سے اپنی ایک جھلک شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیے

شادی کے بعد 10 سال تک اداکاری نہیں کروں گی، عائشہ عمر

جس سے بات پکی ہوئی وہ دن رات گالیاں دیتا تھا، عائشہ عمر

 فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

اداکارہ عائشہ عمر نے فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔ہدایت کار ابوعلیحہ نے بتایا کہ عائشہ عمر فلم میں مسکان کا کردار ادا کررہی ہیں۔

ہدایت کار ابوعلیحہ نے فلم کی کاسٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ کرائم تھرلر فلم کی عکس بندی مکمل ہوگئی ہے۔فلم اس سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔ٹکسالی کو دنیا  کے مختلف فلمی میلوں میں بھی  دکھایا جائے گاجو کہ اسکی بین الاقوامی نمائش کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

فلم کو تاریخی ورثے کے حامل لاہو والڈ سٹی میں فلمایا گیا ہے۔ابوعلیحہ نے ڈان امیجز کو بتایا کہ یہ ایک سسپنس کرائم تھرلر فلم ہے لیکن اس میں پرانے لاہور کی روایات اور مزاح کو بھی دکھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ”جہاں تک اداکاروں کی پرکارکردگی کا تعلق ہے تو میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہر اداکار نے اس فلم میں اپنے کرئیر کی بہترین کارکردگی دکھائی ہے، مہر بانو اور یاسر حسین اور عائشہ عمر اور نیئر اعجاز نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دی ہے“۔ ابو علیحہ نے کہا کہ”ہر ایک نے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی ہے جس کی وجہ سے فلم کا ہر کردار بہت متاثر کن ہے“۔

فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مہربانو نے ڈان امیجز کو بتایا کہ   وہ فلم لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ہدایت کار ابو علیحہ نے خود مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، فلم میں میرے کام کا تجربہ شاندار رہا۔

متعلقہ تحاریر