فہد مصطفیٰ”منی بیک گارنٹی“ کے معترف، شان شاہد کا فیصل قریشی پر طنز

فہد مصطفیٰ کی فلم کی کامیابی پر ہدایت کار کو مبارکباد، شان شاہد کو فیصل قریشی کو طعنہ مارنا مہنگا پڑگیا، مانی نے سپر اسٹار کو آئینہ دکھادیا۔

پاکستان کے معروف کامیڈین اور ہدایت کار فیصل قریشی کی عیدالفطر پر ریلیز ہونے والی فلم”منی بیک گارنٹی“ کے بارے میں ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

اداکار فہد مصطفیٰ نے فلم کو تفریح کاذریعہ قرار دیتے ہوئے اسکی کامیابی کی خواہش کا اظہار کردیا جبکہ معروف ادکارو فلمساز شان شاہد نے فلم کے ہدایت کار فیصل قریشی کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔

یہ بھی پڑھیے

مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر ناظرین کو بھاگیا

وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم  کی پہلی جھلک جاری

فیصل قریشی گزشتہ دنوں اپنی فلم’منی بیک گارنٹی‘  کا گانا’کمی نا ہو‘شیئرکیا۔فہد مصطفیٰ نے فیصل قریشی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ”دوست میں فلم دیکھی، اچھی لگی،کامیابی پر مبارکباد“۔

دوسری جانب اداکار و فلمساز شان شاہد کو فیصل قریشی کی یہ کاوش بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انہوں نے اشتہار سازی میں اپنی پہنچان بنانےو الے فیصل قریشی کو طنز کا نشانہ بناڈالا۔

شان شاہد نے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”یوفون کا اشتہار 45 سیکنڈ کا ہوتا ہے،فلم کیلیے ایسے ہدایت کار کی خدمات لینے پر پروڈیوسر کو مورد الزام ٹھہرانا چاہیے۔

فیصل قریشی نے شان شاہد کے طنزیہ  ٹوئٹ کے جواب میں لکھاکہ”میں ان کے خیالات کا احترام کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنی رائے دینے سے پہلے فلم دیکھی ہوگی“۔

شان شاہد کے طنزیہ ٹوئٹ کے جواب میں فلم منی بیک گارنٹی   کی کاسٹ میں شامل اداکار سلمان ثاقب عرف مانی نے انہیں طنز کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی فلم کا ایک   منظر شیئر کردیا جس میں شان کو نماز کی ادائیگی کے دوران کلاشنکوف کی گولیوں  سے مضحکہ خیز انداز میں بچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بعدازاں شان نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا اور منی بیک گارنٹی اور ہوئے تم اجنبی کے ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے نئے ٹوئٹ میں پاکستانی فلموں کی حمایت کامطالبہ کردیا۔انہوں نے لکھاکہ”پاکستانی فلموں کی حمایت کریں  کیونکہ وہ ہماری اپنی ہیں ،ہماری کہانیوں کے ارتقا اور فلم سازی کو رکنا نہیں چاہیے“۔

متعلقہ تحاریر