صبا قمر اور ہارون شاہد پاکستان کیلیے کس اہم منصوبے پر کام کررہے ہیں؟
اداکار نے مایہ ناز اداکارہ کے ساتھ اداکاری کے موقع کو سیکھنے کا بہترین ذریعہ قرار دیدیا۔

نوجوان گلوکار و اداکار ہارون شاہد کوپاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر کے ساتھ اداکاری کا موقع ملا ہے جسے وہ اپنی خوش قسمتی سے تعبیر کرتے ہیں۔
اداکار نے مایہ ناز اداکارہ کے ساتھ اداکاری کے موقع کو سیکھنے کا بہترین ذریعہ قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیے
فہد مصطفیٰ”منی بیک گارنٹی“ کے معترف، شان شاہد کا فیصل قریشی پر طنز
عائشہ عمر اور یاسر حسین کی فلم ٹکسالی کی عکسبندی مکمل
ہارون شاہد نے اپنے ٹوئٹ میں صباقمر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں فنکارکسی منصوبے کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔
A little something we’re shooting for a cause that’s very important for Pakistan. Saba Qamar is an acting powerhouse! Thoroughly enjoying working with her. As an actor, who is limited in skill, I take these opportunities as workshops to learn. pic.twitter.com/EGJBf9pdJK
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) May 3, 2023
اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”ایک چھوٹی سی چیز جس کی شوٹنگ ہم ایک مقصد کے لیے کر رہے ہیں جو پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔ صبا قمر اداکاری کا ایک پاور ہاؤس ہیں، ان کے ساتھ کام کرنے سے پوری طرح لطف اندوز ہو رہا ہوں، محدود مہارت کے حامل اداکار کے طور پر میں ان مواقع کو سیکھنے کے لیے ورکشاپ کے طور پر لیتا ہوں“۔









