حریم شاہ قومی لباس کو ترجیح دینے پر بلاول بھٹو کی معترف، جے شنکر پر برس پڑیں

بلاول کو شلوار قمیص میں دیکھ کر اچھا لگا، جے شنکر بچوں جیسا برتاؤ کیوں کررہے ہیں، انہیں آداب سیکھنے کی ضرورت ہے، میرے گھر کوئی مہمان تو اسے ضرور خوش آمدید کہوں گی، ٹک ٹاکر

 متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ نے بھارت میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کودوران قومی لباس کو ترجیح دینے پر  وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری  کی  تعریف کردی۔

ٹک ٹاکر نے بلاول بھٹو کے استقبال کے دوران سرد مہری کا مظاہرہ کرنے پر بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو آڑے ہاتھوں بھی لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اعظم 7کمرشل پروازوں کی دستیابی کے باوجود وی آئی پی جیٹ لندن لے گئے

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، بھائی کی جلد واپسی کا دعویٰ، تاریخ نہیں بتائی

  بھارتی خبررساں ادارے اے این آئی  نے آج اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس  میں شرکت کیلیے بھارت جانے والے پاکستانی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کرتے دکھایا گیا ہے۔

حریم شاہ نے وڈیو پر تبصرے میں لکھاکہ” بلاول کوشلوارقمیص میں ملبوس دیکھ کر اچھا لگا لیکن یہ جے شنکر بچوں جیسا برتاؤ کیوں کررہے ہیں؟ انہیں آداب سیکھنے چاہئیں، میرے گھر کوئی مہمان آئے گا تو میں اسے ضرور خوش آمدید کہوں گی“۔

حریم شاہ نے کچھ گھنٹے بعد اے این آئی کے ٹوئٹ پر اپنا تبصرہ ڈیلیٹ کردیا۔  واضح رہے کہ حریم شاہ نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پی ٹی آئی برطانیہ کے کارکن شایان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے کے بعد بھی ڈیلیٹ کردیے تھے۔

متعلقہ تحاریر