فرحان طاہر اور زارا ترین میں علیحدگی کی خبر زیر گردش
فرحان طاہر اور زارا ترین میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

پاکستانی نژاد ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر اور پاکستانی اداکارہ زارا ترین کے درمیان علیحدگی کی خبر سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے جس نے دونوں فنکاروں کے پرستاروں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
تاہم فرحان طاہر اور زارا ترین میں سے کسی نے بھی باضابطہ طور پر اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
زارا ترین کی فرحان طاہر کے ساتھ شادی، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار: آ نیو بگنگ‘ کا ٹیزر جاری
انسٹاگرام پر شوبز کی خبریں دینے والے پیج عرفانستان نے دعویٰ کیا ہے کہ زارا اور فرحان نے ذہنی موافقت پیدا نہ ہونے کے باعث اپنی راہیں جدا کرلیں ہیں۔سوشل میڈیا پیج نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ زاراترین نے شوہر فرحان طاہر سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
View this post on Instagram
فرحان اور زارا 7نومبر2021 کو لاہور میں دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد امریکا منتقل ہوگئے تھے تاہم زارا ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی میں مقیم ہیں اور ڈراموں میں اداکاری میں مصروف ہیں۔
فرحان طاہر عالمی شہرت یافتہ فلم آئرن مین سمیت ہالی ووڈ کی 6 سے زائد فلموں میں مختصر اور مرکزی کردار ادا کرچکے ہیں اور ان دنوں میں پاکستانی فلم عمرو عیار کی عکس بندی میں مصروف ہیں۔









