شاہ رخ خان کی’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم ہوگی

فلم ’پٹھان‘ 12 مئی کو بنگلا دیش کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، نائب صدر انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز

شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کی ’پٹھان‘ بنگلادیش میں ریلیز ہونے والی پہلی ہندی فلم  کا اعزاز حاصل کرنے جارہی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشنز کے نائب صدر نیلسن ڈی سوزا نے اعلان کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ 12 مئی کو بنگلا دیش کے سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

پٹھان نے باہوبلی 2 کو بھی پچھاڑدیا، سب سے بڑی ہندی فلم بن گئی

کنگ خان کا فلم پٹھان دیکھنے والی اپنی پہلی ہیروئن سے دلچسپ مکالمہ وائرل

نیلسن ڈی سوزا نے بتایا کہ پٹھان ہندی سنیما کی وہ پہلی فلم ہوگی جو 1971 کے بعد بنگلا دیش میں ریلیز ہوگی اور اس پر ہم بنگلا دیشی حکام  کے شکر گزار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بنگلا دیش میں ایک بڑی فین فالوونگ ہے جس کے پیش نظر ان کی فلم کو ریلیز ہونے کی اجازت دی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم کی یہ فلم رواں برس کے آغاز پر 25 جنوری کو ریلیز کی گئی جس نے کئی ریکارڈز اپنے نام کیے۔

متعلقہ تحاریر