عرفان خان انتقال کے 3 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلیے تیار

بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی تیسری برسی کے موقع پران کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان، ٹریلر جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

بالی ووڈ کے مرحوم اداکار عرفان خان انتقال  کے 3 برس بعد بڑے پردے پر واپسی کیلیے تیار ہیں۔

بالی ووڈ اداکارعرفان خان کی تیسری برسی کے موقع پران کی آخری فلم ’دی سانگ آف اسکورپینز‘ ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عرفان خان کو معلوم تھا زیادہ برس نہیں جی سکیں گے، نصیر الدین شاہ

عرفان کے صاحبزادے والد کے نام کی لاج رکھ پائیں گے؟

بھارتی سینما گھروں میں فلم ان کی برسی سے ایک روز قبل 28 اپریل 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔یہ فلم راجستھان سے تعلق رکھنے والے بچھو گلوکاروں کے لیجنڈ کی عکاسی کرتی ہے،ایک ایسا قبیلہ جو بچھو کے زہر سے متاثرہ افراد کو موسیقی کی طاقت سے ٹھیک کرنے کی طاقت رکھتا ہے۔

فلم کی شوٹنگ بھارت کے صحرائی علاقے میں کی گئی ہے اور اس میں راجستھانی اور گجراتی دیہاتی زندگی اور ثقافت کو دکھایا گیا ہے۔فلم کی ہدایات انوپ سنگھ نے دی ہیں اور اس میں دیگر اداکاروں نے بھی شاندار کردار ادا کیے ہیں۔

ٹریلرمیں عرفان خان اور گولشفتھ فرحانی کو جوڑی کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ فلم کا ٹریلر جاری ہوتے ہوئے ہی مقبول ہوگیا ہے۔عرفان خان کی آخری فلم کے ٹریلر پر بہت سے لوگوں نے ردعمل کا اظہار کیا کہ عرفان لائف ٹائم اچیومنٹ اور یہ فلم بھی آسکرکی مستحق ہے۔

یاد رہے کہ اداکار عرفان خان بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہونے کےبعد 29 اپریل 2020 کو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

متعلقہ تحاریر