بیٹیاں رحمت اور جنت کیلیے بورڈنگ پاس ہوتی ہیں، اداکار شان

بیٹیاں مصور ہوتی ہیں اور باپ کینوس، باپوں کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیاں نصیب ہوتی ہیں، شان شاہد کے پیروں پر بیٹی نے نیل پالش لگادی

اداکار شان شاہد چار بیٹیوں کا باپ ہونے کو اپنا فخر سمجھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بیٹیوں پر فخر کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ بیٹیاں رحمت اور جنت کیلیےبورڈنگ پاس ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

فرحان طاہر اور زارا ترین میں علیحدگی کی خبر زیر گردش

حریم شاہ قومی لباس کو ترجیح دینے پر بلاول بھٹو کی معترف، جے شنکر پر برس پڑیں

اداکارشان شاہد نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں سے ایک میں ان کے پاؤں کے رنگین ناخن واضح طور پر دیکھے جاسکے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں ان کی چھوٹی صاحبزادی اپنے ہاتھوں پر نیل پالش لگارہی ہیں۔

تصویر سے واضح ہورہا ہے کہ بیٹی نے اداکار کو تختہ مشق بنایا ہے۔شان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ”بیٹیاں پیار کرتی ہیں،بابا سرخ رنگ آپ  پر زیادہ اچھا لگتا ہے ، بیٹیاں مصور ہوتی ہیں اور باپ کینوس ،بیٹیاں رحمت ہوتی ہیں، جنت کے لیے ہمارا بورڈنگ پاس ۔باپوں کو فخر ہونا چاہیے کہ انہیں بیٹیاں نصیب ہوتی ہیں“۔ واضح رہے کہ اداکار شان شاہد پانچ بیٹیوں کے باپ ہیں جن میں سے آخری تین بیٹیاں ٹرپلٹس ہیں۔

متعلقہ تحاریر