ازیکا ڈینیئل نے ملک کو بچانے کیلئے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

اداکارہ کی پی ٹی آئی سندھ کے صدر سے ملاقات، علی زیدی نے اداکارہ کے گلے میں پارٹی پرچم ڈال کر انہیں خوش آمدید کہا، ملک کو بچانے کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا، ازیکا ڈینیئل

ملک کی معروف اداکارہ اور ماڈل ازیکا ڈینیئل نے باقاعدہ طور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

اداکارہ ازیکا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کے بعد مراد سعید پی ٹی آئی کے دوسرے مقبول رہنما، اداکارہ ازیکا ڈینیئل کی تائید

اداکارہ ازیکا ڈینیل کو چیئرمین تحریک انصاف کی فائنل کال کا انتظار

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھاکہ میں نے اس ملک کو بچانے کیلئے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو اس گند سے نکال کر واپس ٹریک پر لائیں گے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Azekah (@azekah.daniel)

ازیکاڈینیئل کو علی زیدی نے گلے میں پی ٹی آئی کا پرچم پہنایا اور پارٹی میں خوش آمدید کہا۔یاد رہے کہ ازیکا ڈینیئل طویل عرصے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تحریک انصاف کی حمایت کرتی آرہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ازیکا ڈینیئل نے انتہائی کم وقت میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا ہے، وہ کئی کامیاب ترین ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں، جن میں’چیخ‘، ’چھوٹی‘، ’تیرے میرے بیچ‘ اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر