امیتابھ کا روایت سے انحراف؛ بگ بی کی مداحوں کو گھر کے باہر جھمگٹا نہ لگانے کی ہدایت
بھارتی فلم انڈسٹری پر دہائیوں سے راج کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے مداحوں کو اپنی رہائش گاہ (جلسہ)سے دور رہنے کے لیے پیشگی انتباہ جاری کردیا،بگ بی طویل عرصے سے اتوار کے روز اپنے گھر کے باہر دیدار کے لیے آئے پرستاروں کا استقبال کرتے رہے ہیں تاہم اب انتباہ جاری کردیا ہے

معروف بھارتی فلم اسٹار امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار کے روز ان کی رہائش گاہ "جلسہ”کے باہر رش نہ لگا لیا کریں۔اداکار پہلے اپنے مداحوں سے ہر اتوار باقاعدگی سے ملتے تھے ۔
معروف بھارتی فلمی ستارے امیتابھ بچن نے مداحوں کو ’وارننگ‘ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اتوار کو جلسہ میں ان سے نہ ملیں۔ اداکار نے کہا کہ کہ وہ اتوار کو جلسہ میں مداحوں سے ملاقات اور ان کا استقبال نہ کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیے
فلم بنانے کا مقصد مشرقی معاشرے میں پیار کی اہمیت سامنے لانا ہے، جمائما خان
کئی دہائیوں سے بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے مداحوں کا دل توڑتے ہوئے انہیں اپنی رہائش گاہ "جلسہ” سے دور رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی سے ملاقات نہیں ہوسکتی ۔
بالی وڈ کے سپر اسٹار کی جانب سے برسوں سے روایت چلی آہی ہے کہ اتوار کو ان کی رہائش گاہ جسلہ کے باہر کثیر تعداد میں ان کے مداح اپنے من پسند اسٹار کا دیدار کرنے پہنچ جاتے ہیں جبکہ وہ بھی ان سے ملتے تھے ۔
امیتابھ بچن کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ میری دیگر پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بھی ہیں، میں پانچ بجکر پینتالیس منٹ تک گھر واپس آتا ہوں لیکن اس میں کبھی تاخیر بھی ہوسکتی ہے۔
بھارت سمیت دنیا بھر میں مشہور کے بگ بی نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر جلسہ کے باہر مداحوں کی ایک تصویر شیئر کی تھی تاہم انہوں اب مداحوں کو اپنی رہائشگاہ سے دور رہنے کے لیے پیشگی انتباہ جاری کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
میٹ گالا میں شریک نامور شخصیات کے لباس کامذاق؛ سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار
واضح رہے کہ امیتابھ اکثر اپنے بلاگ میں اپنے خیالات قلمبند کرتے ہیں۔ حال ہی میں، اداکار، جو سیکشن 84 کی شوٹنگ کر رہے ہیں، نے کہا ہے کہ کورٹ روم ڈرامہ تھرلر کی فلم بندی ان سے بہت کچھ نکال رہی ہے۔
اداکار نے کہا کہ مجھے یہ اعتراف کرنا چاہیے کہ فلم سیکشن 84 آئی پی سی مجھ سے بہت کچھ لے رہی ہے جہاں تک فلم اور کردار کی نوعیت ہے، یہی وجہ ہے کہ کام آپ کو گھر جانے کے بعد بھی نہیں چھوڑتا۔