شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا کی امریکن آئیڈل میں حیران کن انٹری
بادشاہ اور ملکہ نے رسم تاج پوشی میں شرکت پر رچی اور پیری کا شکریہ ادا کیا

برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوئم اپنی تاج پوشی کے بعد ملکہ کمیلا پارکر کے ساتھ معروف شو امریکن آئیڈل میں جلوہ گر ہوگئے۔
امریکی ناظرین بادشاہ اور ملکہ کی شو میں اچانک انٹری دیکھ کر حیران رہ گئے۔
یہ بھی پڑھیے
برطانوی بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا کی رسم تاجپوشی دنیا بھر میں مرکز نگاہ بن گئی
فلم بنانے کا مقصد مشرقی معاشرے میں پیار کی اہمیت سامنے لانا ہے، جمائما خان
امریکن آئیڈل کے میزبان ریان سیکرسٹ ںے شو کے آغاز میں تعارف کے بعد پہلے سے ریکارڈ شدہ ایک کلب نشر کیا جس میں رچی اور پیری ونڈسر کیسل میں موجود نظر آتے ہیں اور شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی شان و شوکت آگاہ کررہے ہوتے ہیں کہ اچانک بادشاہ اور ملکہ اچانک کمرے میں آتے ہیں۔
اس موقع پر کنگ چارلس نے رچی سے کہا کہ”میں صرف یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ اس کمرے کو کتنے عرصے تک استعمال کریں گے؟“۔اس کے بعد چارلس نے تاجپوشی کی تقریب میں شرکت اور پرفارم کرنے پر رچی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شاندار کارکردگی کے لیے آپ کا بہت شکریہ اور یہ بہت اچھا تھا۔









