عمیر جسوال کے نئے گانے میں ماہرہ خان کے”نخرے“
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے اشتراک سے جاری کیے گئے گانے کی وڈیو کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔

گلوکار عمیر جسوال کے نئے گانے”نخرے“میں اداکارہ ماہرہ خان کے نخروں نے مداحوں کےدل جیت لیے۔
ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے اشتراک سے جاری کیے گئے گانے کی وڈیو کو صارفین کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عتیقہ اوڈھو کے بین الاقوامی ڈیبیو ترک سیریز کی پہلی جھلک جاری
بلال مقصود اور فیصل کپاڈیہ کی اسٹرنگز کے بعد نئے اندازمیں واپسی
ماہرہ خان نے گانے کی عکس بندی کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ”ویلو ساؤنڈ کی پوری ٹیم پروڈیوسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، ڈی او پیز ، اسٹائلسٹ، سیٹ اور آرٹ ٹیموں کے لیے زبردست پذیرائی۔
View this post on Instagram
اداکارہ نےمزید لکھاکہ”میرا کوریوگروہ جس نے مجھے اپنے کمفرٹ زون سے باہر کچھ کرنے پر مجبور کیا اور لمبے ٹیک جو مجھے پسند ہیں، وہ مشکل تھے مگربہت اطمینان بخش ہیں۔اداکارہ نے زاشانے،وردا عزیز اور امتل باجیوہ اور باقی تمام رقاص جو کک گدا تھے“۔









