ہالی ووڈ اداکار رابرٹ ڈی نیرو79سال کی عمر میں باپ بن گئے

کینیڈین میڈیا کو انٹرویوکےدوران اداکار سے ان کے 6بچوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے تصحیح کی کہ انکے7 بچے ہیں۔

سینئر امریکی اداکار رابرٹ ڈی نیرو 79 سال کی عمر میں باپ بن گئے۔

اداکار نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے 7ویں بچے کی ولادت کا انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شاہ چارلس سوئم اور ملکہ کمیلا کی امریکن آئیڈل میں حیران کن انٹری

فلم بنانے کا مقصد مشرقی معاشرے میں پیار کی اہمیت سامنے لانا ہے، جمائما خان

کینیڈین میڈیا کو انٹرویوکےدوران اداکار سے ان کے 6بچوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے  تصحیح کی  کہ انکے 6 نہیں 7 بچے ہیں۔انٹرویو کے دوران اداکار  نے والدین کے موضوع اور اپنی حالیہ فلم”اباؤٹ مائی فادر“کے بارے میں گفتگو کررہے تھے۔

اداکار نے مزید تفصیلات بتائے بغیرکہاکہ”میرے پاس ابھی ایک بچہ ہے“۔تاہم اداکار نے اپنے ساتویں بچے کی ماں کا نام بتانے سے گریز کیا ۔ڈی نیرو کے نمائندے نے بعد میں تصدیق کی کہ وہ دراصل 7 بچوں کے باپ ہیں۔

قبل ازیں اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکار کے 6 بچوں سے دنیا واقف ہے۔  اداکار اور ان کی پہلی بیوی ڈیہن ایبٹ سے 51 سالہ  بیٹی ڈرینا اور 46سالہ بیٹا رافیل  ہیں  ۔ 1995 میں ان کے  سابقہ ​​گرل فرینڈ، ماڈل اور اداکارہ ٹوکی اسمتھ سےجڑواں بیٹوں جولین اور آرون  کی پیدائش ہوئی تھی جو اب  27 سالہ سال کے ہیں  ۔ایک اور سابقہ اہلیہ گریس ہائی ٹاور سے سینئر اداکار  کا24سالہ بیٹا ایلیٹ اور 11سالہ بیٹی ہیلن گریس  بھی ہے ۔

متعلقہ تحاریر