انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ڈانس وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

بالی ووڈ اداکار ہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی ڈانس وڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جسے صارفین کی جانب سےکافی سراہا جارہا ہے۔
وڈیو میں ادکارہ کے ساتھ ان کے شوہر کو بھی مہارت سے ڈانس اسٹیپ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بنگال میں فلم "دی کیرالہ اسٹوری” پر پابندی، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں ٹیکسز معاف
امیتابھ کا روایت سے انحراف؛ بگ بی کی مداحوں کو گھر کے باہر جھمگٹا نہ لگانے کی ہدایت
وڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے جم میں کیٹ واک کے انداز میں چلتے ہوئے داخل ہوتےہیں اور پھر مہارت سے ڈانس اسٹیپ کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
انوشکا شرما نے گھٹنے سے پھٹی سے ہوئی جینز پر پرنٹڈ شرٹ پہن رکھی ہے جبکہ ویرات کوہلی گرے ٹراؤزر اور سیاہ شرٹ میں ملبوس ہیں۔اداکارہ نے وڈیو پر تبصرے میں” ڈانس پہ ڈانس “لکھا۔وڈیو کے اختتام پر ویرات کوہلی کو گھٹنہ پکڑ کر اس طرح لنگڑاتے ہوئے دکھایا گیا ہے جیسے انہیں پٹھوں میں کھچاؤ پیدا ہوگیا ہو۔









