دیپیکا پڈوکون ٹائم میگزین کے سرورق پر شائع، گلوبل اسٹار قرار

ہندوستانی سنیما نے سرحدوں کو عبور کر لیا ہے، میرے پاس یہاں تک پہنچنے کا کوئی گیم پلان نہیں تھا، لیکن مجھے اپنے وژن بورڈ میں ناکامی نظر نہیں آئی، اداکارہ

امریکا کے ٹائم میگزین نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی تصویر اپنے سرورق پر شائع کرتے ہوئے انہیں گلوبل اسٹار قرار دے دیا۔

اداکارہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے15 سالہ کیریئر میں مسلسل سیاسی ردعمل پرکچھ محسوس نہیں کرتیں۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور موسیقار زید دربار کے ہاں بیٹےکی ولادت

برطانیہ میں زیرتعلیم بھارتی طالبعلم کی سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل

اداکارہ دپیکا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پر ٹائم میگزین کا سرورق پوسٹ کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔اداکارہ نے ٹائم میگزین کے سرورق کیلیے  خاکی رنگ کی ڈھیلی  ڈھالی پتلون اور کوٹ کے ساتھ ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا ہے۔

میگزین نے اپنے سرورق پر اداکارہ کو گلوبل اسٹار کے لقب سے نوازا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا کو بالی ووڈ کی جانب راغب کررہی ہیں۔علاوہ ازیں متعدد صارفین کی جانب سے اداکارہ کی خوبصورتی اور ان کو ملنے والی ایک اور کامیابی پرڈھیر سارے کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

اداکارہ نے ٹائم میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے 15 سالہ کیرئیر کے دوران عائد کردہ سیاسی الزامات کے بارے میں بھی بات کی ہے۔ ٹائم میگزین نے مسلسل ہونے والی سیاسی مخالفت کے بارے میں سوال کیاتو37سالہ اداکارہ نے ذرا توقف کے بعد کہا کہ”مجھے نہیں معلوم کہ میں اس کے بارے میں کچھ محسوس کروں گی یا نہیں لیکن سچ یہ ہے کہ میں اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں کرتی ہوں“۔

  اداکارہ نے مزید کہاکہ” ہندوستانی سنیما نے سرحدوں کو عبور کر لیا ہے اور ہندوستانی ہر جگہ موجود ہیں،اس لیے آپ جہاں بھی جائیں شہرت وہاں جاتی ہے،میرے پاس یہاں تک پہنچنے کا کوئی گیم پلان نہیں تھا، لیکن مجھے اپنے وژن بورڈ میں ناکامی نظر نہیں آئی “۔

یاد رہے کہ  دیپیکا اس سے قبل 2018 میں بھی  ٹائم میگزین  کے سرورق پر شائع ہوچکی ہیں ۔اداکارہ دپیکا پڈوکون کو  میگزین نے  100 سب سے زیادہ بااثر افراد کی فہرست میں بھی جگہ دی تھی ۔

متعلقہ تحاریر