حریم شاہ کی انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کو وڈیوز جاری کرنے کی دھمکی

عمران خان کے ساتھ پورے پاکستان کیا دنیا بھر کے مسلمان منسلک ہیں، قوم جاگ چکی ہے، قوم کو بیوقوف بنانا اب آپ کے بس میں نہیں ہے،جتنی آپ کی ذلت و رسوائی ہوچکی ہے،اس سے کئی گنا زیادہ اور ہوگی،ابھی دیکھیں آگے آگے ہوتا ہے کیا، سوشل میڈیا اسٹار کا وڈیو پیغام

سوشل میڈیا کی بااثر شخصیت حریم شاہ نے انٹرنیٹ سروسز بحال نہ کرنے پر وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کو وڈیو زجاری کرنے کی دھمکی دیدی۔

حریم شاہ نے انٹرنیٹ  کی بندش کا ذمے دار راناثنااللہ کو ٹھہراتے ہوئے  انہیں ٹوئٹ کے ذریعے دھمکی آمیز پیغام جاری کیا ہے ۔

 یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں انٹرنیٹ کی بندش سے پوائنٹ آف سیل ٹرانزیکشن 50فیصد گرگئی

عوام اور کاروباری اداروں کا حکومت سے موبائل ڈیٹا سروسز بحال کرنے کا مطالبہ

 

حریم شاہ نے جمعرات کو کیے گئے ٹوئٹ میں متنبہ کیاکہ”اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ساری وڈیوز بحال کردینی ہیں“۔حریم شاہ نے مسلم ن لیگ اور پی ڈی ایم کیخلاف ایک وڈیو بیان بھی جاری کیا ہے۔

حریم شاہ نے وڈیو بیان میں کہا کہ”ن لیگ، رانا ثنااللہ اور جو بھی ان کی پشت پناہی کررہے ہیں،جوان کا دفاع کررہیں اور جو ان کیخلاف کچھ بولتا ہے تو انہیں لوگوں کو ننگا کرنے کا ،لوگوں کے ننگے جسم دیکھنے کااورانہیں ڈرانے دھمکانے کیلیے ننگا کرکے تشدد کرنے کا  بہت شوق ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”سب سے پہلے فرنٹ پر پی ڈی ایم ہے، رانا ثنااللہ ہے اور راناثنااللہ کی ٹیم کے بند ے  بھی ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں کیونکہ  پی ڈی ایم اکیلے یہ نہیں کرسکتی کیونکہ وہ اتنے ڈرپوک ہیں ، وہ اس طرح کا اتنا بڑا کام نہیں کرسکتے، وہ بھی ایک ایسے لیڈر کوجس کے ساتھ پورے پاکستان کیا دنیا بھر کے عوام منسلک ہیں“۔

حریم شاہ نے کہاکہ”ان کی ضرور کوئی نہ کوئی پشت پناہی کررہا ہےاور جوکوئی بھی پشت پناہی کررہا ہے،وہ سب کے سامنے آئے اور آکر ان کادفاع کریں، قوم کو جواب دیں، ثبوت لیکر آئیں،ابھی جس طرح ارشدشریف کو شہید کروایا گیا اور عمران خان کی آواز بند کرنے کیلیے جس طرح ایک ناکام چال چلی،اللہ عمران خان کا حامی و ناصر ہو اور جو بھی اس میں ملوث ہیں اللہ انہیں نیست و نابود کرے“۔

انہو ں نے کہاکہ”قوم جاگ چکی ہے، قوم کو بیوقوف بنانا اب آپ کے بس میں نہیں ہے،جتنی آپ کی ذلت و رسوائی ہوچکی ہے،اس سے کئی گنا زیادہ اور ہوگی،ابھی دیکھیں آگے آگے ہوتا ہے کیا“۔

متعلقہ تحاریر