اداکارہ رابعہ کلثوم نے ماہرہ خان ہونے کا دعویٰ کیوں کردیا؟
اگر ایم کیو ایم کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاؤ جو کرنا ہے کرلو، اداکارہ

پاکستان شوبز انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ رابعہ کلثوم نے ماہرہ خان ہونے کا دعویٰ کردیا۔
اداکارہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کی گئی انسٹاگرام پوسٹ میں ماہرہ خان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
معلوم نہیں شوہر کی پہلی بیوی نے مجھ پر گھر توڑنے کا الزام کیوں لگایا؟ غنیٰ علی
حریم شاہ کی انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر رانا ثنااللہ کو وڈیوز جاری کرنے کی دھمکی
رابعہ کلثوم نے لکھا کہ” اگر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو کراچی میں فساد ہونے پر افسوس ہے اور اگر آصف علی زرداری نے بینظیر بھٹو کی شہادت کے دن 27 دسمبر کو امن قائم رکھا ہوا تھا اور شریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں بے قصور ہے تو میں بھی آج سے ماہرہ خان ہوں، جاؤ جو کرنا ہے کرلو“۔
View this post on Instagram
انہوں نےاپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ بادکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات پیش آئے تھے۔ اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے ذریعے دبے میں لفظوں میں تحریک انصاف کا دفاع کرنے کی کوشش کی ہے ۔









