پانی دا بلبلہ گانے والے گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ لاہور میں سپرد خاک

سینئر گلوکار و اداکار دو سال قبل فالج کے حملے کے بعد علیل تھے، 2 ماہ قبل اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا، تدفین گڑھی شاہو قبرستان میں کی گئی۔

شہرہ آفاق گیت ”زندگی پانی دا بلبلہ“ گانے والے سینئر اداکار و گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ 78 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

یعقوب عاطف طویل عرصے سے علیل تھے ،انہیں 2 سال قبل فالج ہوا تھا، دو ماہ قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وہ اسپتال میں زیرعلاج تھے۔مرحوم کو لاہور کے گڑھی شاہو قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

اداکار عثمان خالد بٹ کے والد ڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کرگئے

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کرگئے

یعقوب عاطف بلبلہ نے 70 کی دہائی میں پہلی بار ’زندگی پانی دا بلبلہ‘ گا کر راتوں رات شہرت حاصل کی، وہ 25 سال سے زائد عرصہ تک شوبز کے ساتھ وابستہ رہے۔

وہ طویل عرصے سے کسمپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ  ان کا گزر بسر کرانے والی اللّٰہ تعالی کی ذات ہے،پنجاب حکومت کی طرف سے پہلے اُنہیں 25 ہزار روپے ملتے تھےبعدازاں یہ رقم کم ہوتے ہوتے  صرف پانچ ہزار روپے کردی گئی  تھی۔

متعلقہ تحاریر