اداکار اور ڈرامہ و کالم نگار پروفیسر شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
معروف ڈرامہ نگار اور اداکار پروفیسر شعیب ہاشمی 14 برس طویل علالت کے بعد جہاں فانی سے کوچ کرگئے، ان کے صاحبزادے عدیل ہاشمی نے موت کی تصدیق کردی،شعیب ہاشمی برین ہیمرج کے سبب 14 سال سے بستر علالت پر تھے
ملک کے معروف اداکار، ڈرامہ اور کالم نگار پروفیسر شعیب ہاشمی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے صاحبزادے عدیل ہاشمی نے موت کی تصدیق کردی ہے ۔
معروف ڈرامہ نگار اوراداکار پروفیسر شعیب ہاشمی 14 برس طویل علالت کے بعد جہاں فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ شعیب ہاشمی کو برین ہیمرج ہوا تھا اور کافی عرصے سے علیل تھے۔
یہ بھی پڑھیے
پانی دا بلبلہ گانے والے گلوکار یعقوب عاطف بلبلہ لاہور میں سپرد خاک
ڈرامہ نگار اور پروفیسر شعیب ہاشمی کو 14 سال قبل فالج کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد چلنے پھرنے اور بات کرنے سے قاصر ہوگئے تھے جس کے باعث وہ 14 سال سے بستر پر تھے ۔
شعیب ہاشمی نے 70 کی دہائی میں مشہور ڈرامے لکھے اور ان میں اداکاری کی۔ شعیب ہاشمی کے مشہور ڈراموں میں ’افکار بکا‘، ’سچ گپ‘، ’تال متول‘ اور ’بلیلا‘ شامل ہیں۔
1990 میں شعیب ہاشمی ایک نجی اخبار میں آل متول کے نام سے کالم لکھتے تھے۔ شعیب ہاشمی کو 1995 میں بہترین کارکردگی کا ایوارڈ ملا اور انہیں تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
شعیب ہاشمی کے بیٹے عدیل ہاشمی نے بتایا کہ والد کی طبیعت بگڑ نے انہیں اسپتال منتقل کیا جہاں وہ انتقال کر گئے ،نماز جنازہ کا اعلان ان کی بیٹی کی لندن سے واپسی پر کیا جائے گا ۔