اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زرد ساڑھی میں کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں شرکت

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کی میں دلہن کی کزن اداکارہ پریانکا چوپڑا نے زرد لباس میں شرکت کی اور اپنے حسن کے خوب جلوے بکھیرے۔
اداکارہ پریانکا چوپڑا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا ہفتے کو منگنی کے بندھن میں بندھے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان اور موسیقار زید دربار کے ہاں بیٹےکی ولادت
برطانیہ میں زیرتعلیم بھارتی طالبعلم کی سلمان خان کو دھمکی آمیز ای میل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پری نیتی چوپڑا اور عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما راگھو چڈھا کی منگنی کی تقریب میں پریانکا چوپڑا پیلی ساڑھی میں ملبوس ہوکر شریک ہوئیں۔
View this post on Instagram
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی منگنی نئی دہلی کے کوپر تھلا ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑا کے علاوہ جوڑے کے قریبی دوستوں اور رشتیداروں نے شرکت کی۔
پریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس منگنی کی تقریب میں شرکت نہ کرسکے کیونکہ وہ اس وقت اپنے بینڈ جوناس برادرز کے ٹور میں مصروف ہیں۔









