کملی نے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا کیوریٹر چوائس ایوارڈ جیت لیا

’پولائٹ سوسائٹی ‘ کو فلم والاز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا، نمرہ بچہ چیمپنگ چینج ایوارڈ کی حق دار قرار پائیں، تینوں نے ایوارڈز نمرہ بچہ نے ہی وصول کیے۔

 صبا قمر کی فلم کملی نے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے۔ کملی کو بہترین کیوریٹر چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں شامل اداکارہ نمرہ بچہ  نے  کملی کو دیے گئےایوارڈ سمیت فیسٹیول میں 3 ایوارڈ وصول کیے جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بشریٰ انصاری کو فلم” کملی“ دیکھ کر اپنا دور کیوں یاد آگیا؟

پاکستانی فلم "کملی” بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمانش کیلئے پیش کردی گئی

نمرہ بُچہ نے  انسٹاگرام پوسٹ میں وصول کیے گئے ایوارڈ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول  کے منتظمین کاشکریہ
ادا کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nimra Bucha (@nimrabucha)

انہوں نے لکھاکہ وہ اس غیرحقیقی کیفیت پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے لکھا کہ یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کا شکریہ کہ اس نے فلم کملی،فلم پولائٹ سوسائٹی،مس مارول اور ان شاندار منصوبوں کو پذیرائی بخشی جن کا وہ حصہ رہی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ انتہائی خوش قسمت ہیں کہ وہ جن فلموں کا حصہ رہیں ان میں کملی  کو’فلم کیوریٹر چوائس ایوارڈ‘ اور ’پولائٹ سوسائٹی ‘ کو فلم والاز چوائس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں انہیں چیمپنگ چینج ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔

نمرہ بُچہ کی اس پوسٹ پر مبارکباد کا تانتا بندھ گیا جب کہ معروف فنکاروں نے بھی نمرہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جن میں مہوش حیات، ثروت گیلانی، نادیہ افگن، یاسرہ رضوی، ثانیہ سعید اور شرمین عبید سمیت دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر