عالیہ بھٹ نے بھارت سے گوچی کی پہلی عالمی سفیر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا
اداکارہ رواں ہفتے سیئول میں منعقد ہ گوچی کروز 2024 شو میں برانڈ کی نئی عالمی سفیر کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ کی سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے بین الاقوامی فیشن برانڈ گوچی کی عالمی سفیر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔
میٹ گالا 2023 میں ایک لاکھ موتیوں سے مزین لباس پہننے کے بعد اداکارہ عالمی فیشن برانڈ کو اس قدر پسند آئیں کہ انہیں عالمی سفیر نامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ پریانکا چوپڑا کی زرد ساڑھی میں کزن پرینیتی چوپڑا کی منگنی میں شرکت
مس ورلڈ بنی تو شوہر نک جونس صرف 7 برس کے تھے، پریانکا چوپڑا
عالیہ بھٹ رواں ہفتے سیئول میں منعقد ہ گوچی کروز 2024 شو میں برانڈ کی نئی عالمی سفیر کے طور پر جلوہ گر ہوں گی۔ یہ شو جنوبی کوریا میں فیشن ہاؤس کی سلور جوبلی کی مناسبت سے منعقد کیا جارہا ہے ۔اس زبردست کامیابی پر پرستاروں نے عالیہ بھٹ کو مبارکباد پیش کی ہے۔
View this post on Instagram
عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پوسٹ میں پرستاروں کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھاکہ”مجھے نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سطح پر گوچی کے گھر کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گوچی کی وراثت نے ہمیشہ مجھے متاثر کیا اور میں ان بہت سے سنگ میلوں کی منتظر ہوں جو ہم مل کرطے کریں گے“۔
عالیہ بھٹ جلد ہی ہالی وڈ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈورنن کے ساتھ نیٹ فلکس کی جاسوسی تھرلر فلم ہارٹ آف اسٹون کے ذریعے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں ۔یہ فلم 11 اگست کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پریمیئر ہونے والی ہے۔
اس کے علاوہ اداکارہ عالیہ بھٹ کرن جوہر کی فلم’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں رنویر سنگھ کے مدمقابل صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی گفجبکہ فرحان اختر کی فلم ’جی لےذرا ‘ کیلیے وہ جلد کترینہ کیف اور پرینکا چوپڑا کے ساتھ شوٹنگ شروع کرنے والی ہیں۔









