بولڈ اداکارہ متھیرا ایک مرتبہ پھر بےباک انداز میں
پروگرام میزبان متھیرا کا بدھا کے مجسمے کے سامنے جدید تراش خراش والے لباس کے ساتھ فوٹو شوٹ۔

بے باک لباس اور خیالات کے باعث خبروں کی زینت اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ اور ماڈل متھیرا ایک مرتبہ پھر سے اپنے بے باک انداز میں سوشل میڈیا پر وارد ہو گئی ہیں، متھیرا کو ایک مرتبہ پھر بولڈ کاسٹیوم میں دیکھ کر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر بےباک اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے اپنی تازہ فوٹو اور دو ویڈیو کلپ شیئر کیے ہیں۔
View this post on Instagram
متھیرا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے سلیو لیس بلیک کاسٹیوم (بغیر بازو کا کالے رنگ کا لباس) زیب تن کررکھا ہے۔ اور وہ بدھا کے مجسمے کے سامنے بیٹھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
کملی نے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا کیوریٹر چوائس ایوارڈ جیت لیا
حریم شاہ نے اپنا دعویٰ سچ کردکھایا، وڈیو پیغام میں فضل الرحمٰن پر گھٹیا الزام لگادیا
متھیرا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ہلکے پھلکے انداز میں جھوم رہی ہیں اور بائیں ہاتھ میں موبائل سے سیلفی بھی بنا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال رمضان المبارک کے مہینے میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی تھیں ، جن میں انہوں نے سرمئی قمیض اور دوپٹے کے ساتھ سیاہ رنگ کا پلازو پہن رکھا تھا۔
ٹی وی شوز کی میزبان نے انسٹاگرام پوسٹ پر یہ شعر بھی لکھا تھا”محبت کھیل قسمت کا ہے،یوسف نام رکھنے سے زلیخا مل نہیں جاتی “۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اُس انداز کو ان کے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھا ، صارفین نے ان کی پوسٹ پر کافی دلچسپ تبصرے بھی کیے تھے۔









