گلوکارہ ماہا علی کاظمی کا گلوکار علی نور کو جوابی قانونی نوٹس

غیرقانونی نوٹس واپس لیکر 3دن میں معافی نہ تو ہتک عزت کے دعوے اور فوجداری کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا، گلوکارہ کا علی نور کو انتباہ

گلوکارہ ماہا علی کاظمی نے گلوکار و موسیقار علی نور کے قانونی نوٹس کے جواب میں انہیں قانونی نوٹس بھیج دیا۔

گلوکارہ نے علی نور سے اپنا نامکمل نوٹس واپس لیکر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئےہتک عزت کے دعوے اور فوجداری کارروائی کا انتباہ بھی جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ ماہا کاظمی کا علی نور پر کوک اسٹوڈیو میں جنسی ہراسانی کا الزام

گلوکار علی نورنے ہراسانی کے الزام پر خاتون صحافی سے معافی مانگ لی

ماہا کی جانب سے ارسال کردہ جوابی قانونی نوٹس میں علی نور کو بتایا گیا ہے کہ ان کے قانونی نوٹس پر وکیل کے دستخط نہیں تھے، اس لیے وہ نوٹس قانونی حیثیت نہیں رکھتا جبکہ نوٹس کو ماہا علی کاظمی کے گھر پر بھجوانے کے بجائے صرف سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔

ماہا کے قانونی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ علی نور ماہا علی کاظمی کا نوٹس ملنے کے تین دن کے اندر اندر تحریری طور پر معافی مانگیں بصورت دیگر میں وہ 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعوے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ماہا کے نوٹس میں علی نور کے نوٹس کو غیر اہم اور نامکمل قرار دیتے ہوئے علی نور سے جلد معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکار و موسیقار علی نور نے 20 اپریل کو ماہا علی کاظمی کو سنگین الزامات لگانے پر قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا تھا، معافی نہ مانگنے کی صورت میں اِنہیں ہتک عزت کے دعوے کا سامنا کرنے کی بھی دھمکی دی گئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maha Ali Kazmi (@mahaalikazmi)

یاد رہے کہ ماہا نے گلوکار علی نورپر کوک اسٹوڈیو کے آڈیشن کے دوران جنسی طور پر ہراسا کی جانب سے قانونی نوٹس بھجوانے سے قبل 18 اپریل کو ماہا علی کاظمی نے گلوکار پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔

گلوکارہ کا کہنا تھاکہ  جب وہ آڈیشن کے لیے کوک اسٹوڈیو پہنچیں تو علی نور نے ان سے پیشہ ورانہ سوالات  کے بجائے نامناسب اور ذاتی سوالات کرنا شروع کردیے اور بہتر آڈیشن کے لیے انہیں منشیات استعمال کر نے کا مشورہ دیدیا۔گلوکارہ نے متعدد ویڈیوز میں علی نور کے رویے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے انہیں جنسی درندہ بھی قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر