کانز فلم فیسٹول میں بہترین و بدترین فیشن انداز؛ سعودی ماڈل امیرہ الزہیر بھی شریک

فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات تمام  تر دلکشی اور رعنائیوں کے ساتھ  جاری ہیں جہاں بھارت سمیت دنیا بھر سے سپر اسٹارز شریک ہیں ، شائقین نے بالی وڈ اسٹارز مَضْحَکَہ خیز گاؤنز کا کھل کا مذاق اڑایا جبکہ سعودی ماڈل امیرہ الزہیر بھی لبنانی پینک گاؤن میں شریک ہوئیں

فرانس میں 76ویں کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات تمام تر دلکشی اور رعنائیوں کے ساتھ  جاری ہے۔ فیسٹیول میں جہاں ایک جانب  فیشن کے بہترین انداز سامنے آئے وہیں  بدترین فیشن لمحات بھی جلوہ گر ہوئے ۔

فرانس میں کانز فلم فیسٹیول کی دلکش تقریبات جاری ہیں۔ کانز فلم فیسٹیول اپنے گلیمر، نفاست اور سرخ قالین کے لمحات کے لیے جانا جاتا ہے جس دنیا بھر سےمشہور و معروف شخصیات شریک ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بنگال میں فلم “دی کیرالہ اسٹوری” پر پابندی، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش میں ٹیکسز معاف

فرانس میں سجے فلمی میلے میں  دنیا بھر سے فلمی ستارے پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے ایشوریہ رائے بچن، دپیکا پڈکون، شروتی حسن، اے آر رحمان اورسونم کپور سمیت کئی بالی وڈ اسٹار کی شریک ہورہے ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول کی تقریبات میں جہاں دل موہ لینے والے  فیشن انداز سامنے آئے وہیں  بدترین فیشن کے لمحات بھی جلوہ گر ہوئے جنہیں سوشل میڈیا پر تنقیدکا نشانہ بھی بنایا  اور میمز بھی شیئر کرتے رہے ۔

بھارت سے کانز فلمی میلے میں شریک  بالی وڈ سپر اسٹارز نے انتہائی  مَضْحَکَہ خیز گاؤنز زیب تن کیے۔ بالی وڈ اسٹارز کے لباس پر سوشل میڈیا صارفین تنقید کرتے نظر آرہے ہیں تاہم بھارتی میڈیا  نے شاندار قرار دیا

کانز فلم فیسٹیول میں سعوی ماڈل امیرہ الزہیر کانز فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے موقع پر لبنانی ڈیزائنر رمی کادی کا گلابی رنگ کا گاؤن پہنے ہوئی نظر آئیں۔امیرہ الزہیر پیرس میں پیدا ہوئی تھیں۔

سعودی ماڈل امیرہ الزہیر نے اپنے انسٹاگرام  اکاؤنٹ پر  اپنے پیغام میں کہا کہ ایک فرانسیسی اور سعودی خاتون کے طور پر اس خاص لمحے کو دیکھنے پر ان کو بہت فخر ہے۔

متعلقہ تحاریر