احد رضا میر 2 سال انتظار کے بعد شیکسپیئر کے ڈرامے ہیملٹ میں اداکاری کیلیے تیار
اسٹیج ڈرامہ کرونا وبا کی پابندی کے نتیجے میں التوا کا شکار ہوگیا تھا۔کینیڈا میں 12 سے 18 اکتوبر تک ہیملٹ کے 5 عوامی شوز ہوں گے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار احد رضا میر 2 سال انتظار کے بعد شیکسپیئر کے شہرہ آفاق ڈرامے ہیملٹ میں اداکاری کیلیے تیار ہیں۔
اسٹیج ڈرامہ کرونا وبا کی پابندی کے نتیجے میں التوا کا شکار ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی، فرحان سعید اور صنم سعید کو ملک کی فکر ستانے لگے
کملی نے یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کا کیوریٹر چوائس ایوارڈ جیت لیا
احد رضا میر کینیڈا میں طویل عرصے سے تاخیر کا شکار شیکسپیئر کے ڈرامے ہیملٹ میں اداکاری کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ابتدائی طور پر یہ ڈرامہ اکتوبر 2020 میں دکھایاجانا تھا لیکن کرونا کی پابندیوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ اب اداکار نے اپنے شو کی واپسی کا اعلان کیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے پرستاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔انہوں نے لکھاکہ”تقریباً 2 سال کی تاخیر کے بعد میں آخر کار اس شوکا اعلان کرنے کے لیے پرجوش ہوں، آپ مجھے اسٹیج جی ٹی اے پر دیکھ سکیں گے“۔نئی پیشکش میں 12 سے 18 اکتوبر تک ہیملٹ کے 5 عوامی شوز ہوں گے۔









