فلم منی بیک گارنٹی پاکستان کے موجودہ حالات پر طنز ہے، شنیرا اکرم

فلم کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیاب نمائش جاری، آئی ایم ڈی بی نے فلم کو 8.2 ریٹنگ دے دی

حال میں اپنے شوہرپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کے ساتھ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی شنیرا اکرم نے اپنی ڈیبیو فلم منی بیک گارنٹی کو سال کی کامیاب ترین فلم قرار دیدیا۔

شنیرا اکرم کا کہنا ہے کہ منی بیک گارنٹی پاکستان کے موجودہ حالات  پر ایک طنز ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مزاح اور ایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کا ٹریلر ناظرین کو بھاگیا

وسیم اکرم اور شنیرا کی پہلی فلم منی بیک گارنٹی کی پہلی جھلک جاری

شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں فلم کے مزاحیہ مناظر کے ساتھ ساتھ اسے دیکھ کر سنیما سے نکلنے والے ناظرین کے تاثرات بھی شامل کیے گئے ہیں۔وڈیو میں موجود ناظرین کی اکثریت نے فلم کو دس میں سے دس نمبر دیے اور اسے پاکستان کے موجودہ حالات کی ترجمان قرار دیدیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shaniera Akram (@iamshaniera)

شنیر ااکرم نے وڈیو کے کیپشن میں لکھاکہ فلم منی بیک گارنٹی کی دنیا بھر کے باکس آفس میں کامیاب نمائش جاری ہے اور یہ رواں سال پاکستان نمبر ایک فلم ہے۔

ایکشن کامیڈی فلم’منی بیک گارنٹی‘معروف مزاح نگار فیصل قریشی کی تحریر کردہ ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بھی انہوں نے ہی انجام دیے ہیں۔فلم میں سپر اسٹار فواد خان،کرن ملک،شایان خان، مرحوم احمد بلال،وسیم اکرم، شنیرا اکرم، ہرا مانی، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جاوید شیخ ،حنا دلپذیر،افضل خان عرف جان ریمبو،علی سفینا،عدنان جعفر، مانی،گوہر رشید، شفاعت علی اور دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم  نے پہلے ہفتے میں پاکستان سے 24 کروڑ 36 لاکھ روپے کمائے تھے جبکہ 2 ہفتے میں میں یہ  فلم 24 کروڑ 16 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب رہی تھی۔فلموں کی درجہ بندی کے حوالے سے عالمی شہرت یافتہ ویب سائٹ آئی ایم ڈی  بی نے فلم 10 میں سے 8.2 نمبر دے رکھے ہیں۔

متعلقہ تحاریر