حریم شاہ کا دھمکیوں پر مولانا فضل الرحمان کو آخری انتباہ
پاکستان کی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اگر مجھے دھمکیاں دینے کا سلسلہ بند نہ ہوا تو ویڈیو لیک کردوں گی۔

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک مرتبہ پھر سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا اگر مجھے دھمکایا گیا تو مولانا کی جتنی بھی ویڈیوز ہیں لیک کردوں گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ نے لکھا ہے کہ ” میرے پاس ڈھونگی اور عیاش مولانا فضل الرحمان کے خلاف ویڈیو ثبوت ہیں اس لیے میں نے ان کے خلاف وڈیو اپلوڈ کی۔”
حریم شاہ نے مزید لکھا ہے کہ "کئی دنوں سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور وڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا کہا جارہا ہے۔ میرا مقصد فضل الرحمان جیسے ڈھونگی علماء کو بےنقاب کرنا تھا۔”
یہ بھی پڑھیے
عدنان صدیقی، فرحان سعید اور صنم سعید کو ملک کی فکر ستانے لگے
حریم شاہ نے اپنا دعویٰ سچ کردکھایا، وڈیو پیغام میں فضل الرحمٰن پر گھٹیا الزام لگادیا
ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے کہا ہے کہ "مجھے سیکورٹی تھریٹ کسی عام بندے کی جانب سے نہیں دیا گیا۔ مجھے سیاسی لوگوں کی جانب سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔”
میرے پاس ڈھونگی اور عیاش مولانا فضل الرحمان کے خلاف ویڈیو ثبوت ہیں اس لیے میں نے ان کے خلاف وڈیو اپلوڈ کی۔ کئی دنوں سے مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں اور وڈیوز ڈلیٹ کرنے کا کہا جارہا ہے۔ میرا مقصد فضل الرحمان جیسے ڈھونگی علماء کو بےنقاب کرنا تھا۔ pic.twitter.com/39I8MeT99y
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) May 18, 2023
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ "مولانا فضل الرحمان کے خلاف میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی ، وہ ویڈیو بالکل سچائی پر مبنی تھی ، ان کے فالورز نے مجھے تھریٹ کیا۔”
حریم شاہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ "ان کے فالورز نے مجھے تھریٹ کیا اور کہا کہ آپ یہ ویڈیو ڈیلیٹ کریں اور عوام کے سامنے معافی مانگیں۔ تو میں نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو بنائی ہے وہ کچھ دیکھ کر بنائی ہوگی ، میرے پاس کچھ ثبوت ہوں گے تو میں نے ویڈیو بنائی ہے۔ اس لیے لوگوں کے سامنے انہیں بے نقاب کرنا چاہتی ہوں۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی شادی کو لے کر مفتی عبدالقوی نے ایک بیان میں شادی کو غیرشریعی قرار دیا تھا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی طلاق کا معاملہ یک طرفہ تھا جس کی وجہ سے وہ اب بھی خاور مانیکا کی اہلیہ ہیں۔ اس لیے عمران خان اور بشریٰ کی دونوں شادیاں جو مفتیوں نے پڑھی تھیں غلط تھیں۔
مفتی عبدالقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حریم شاہ نے ایک پرانی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ مفتی قوی کو تھپڑ مار رہی تھیں۔ حریم شاہ نے لکھا تھا کہ "اس غیر قانونی آدمی کو میرا جواب یہ ہے۔”