ماریہ بی نے ٹرانسجینڈر قانون کیخلاف شریعت عدالت کے فیصلے کو اپنی جیت قرار دیدیا
شریعت کورٹ نے ٹرانس جینڈر کو شریعت سے متصاوم قرار دیا ہے، پوری قوم کو مباکباد،سب شکرانے کی 2 نوافل ادا کریں، فیشن ڈیزائنر: نوربخاری کی ماریہ بی کومبارکباد

معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے وفاقی شریعت عدالت کی جانب سے ٹرانسجینڈر قانون کو خلاف شریعت قرار دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کو اپنے موقف کی فتح قرار دیا ہے۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اہم کامیابی پر ماریہ بھی کو مبارکباد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
وینا ملک نے عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دے دیا
پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 3 بڑے نام کیا نیا کرنے جارہے ہیں؟
فیشن ڈیزائنر ماریہ بی وفاقی شریعت عدالت کا فیصلہ آنے کےانسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ”کچھ ماہ سے ہم مستقل ٹرانس جینڈر قانون کے بارے میں بات کررہے تھے، آج شریعت کورٹ سے اسکا حتمی فیصلہ آگیا ہے، ہم جوباتیں کہتے تھے وہ ساری باتیں اس فیصلے میں شامل ہیں“۔
View this post on Instagram
ماریہ بی نے ٹرانسجینڈ قانون کے بارے میں اپنا موقف دہراتے ہوئے کہاکہ” بنیادی طور پر ہم یہ کہتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف 2 جنس بنائی ہیں، ایک مرد اور ایک عورت، اس کے علاوہ خواجہ سرا ہیں جن کے کوئی حقوق نہیں ہیں انہیں حقوق دیں، یہ جو پوری دنیا میں ٹرانس جینڈر تحریک چل رہی ہے اس میں بچے اور خاندان تباہ ہورہے ہیں، جس میں یہ ہے کہ اگر آج میں خود کو آدمی محسوس کررہی ہوں تو میں جاکر آدمی بن سکتی ہوں“۔
ماریہ بی نے مزید کہا کہ” شریعت کورٹ نے ٹرانس جینڈر کو شریعت سے متصاوم قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ میں نے ابھی سنا ہے اور میں پوری قوم کو مبارکباد دینا چارہی ہوں ، یہ ہمارے خاندانی نظام اور اسلامی اصولوں کی حفاظت کررہا ہے،ہم جتنے بھی لوگ مسلمان ہیں جو اسلام کی پیروی کرتے ہیں ، ہمارے بچوں کی حفاظت کیلیے آج قانون منظور ہوا ہےلہٰذا آپ سب آج شکرانے کے 2 نوافل ادا کریں“۔
نور بخاری نے ماریہ بی کی انسٹاگرام پوسٹ پر فتح اور بہترین کے اموجیز بناتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔









