مارول سیریز کی نئی کتاب میں پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول قتل ہوجائے گی
31 مئی کو اجرا کیلیے تیار اسپائیڈر مین 26 میں دلیرانہ مشن کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں مس مارول اور اسپائیڈر مین دنیا کو بچانے کے لیے افواج میں شامل ہوتے ہیں اور مس مارول دلیرانہ لڑائی میں ماری جاتی ہے
مارول کامکس نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ مارول سیریز کی پہلی مسلم سپر ہیرو مس مارول آنے والی کتاب میں اپنے انجام کو پہنچ گی۔
31 مئی کو اجرا کیلیے تیار اسپائیڈر مین 26 میں دلیرانہ مشن کی تصویر کشی کی گئی ہےجس میں مس مارول اور اسپائیڈر مین دنیا کو بچانے کے لیے افواج میں شامل ہوتے ہیں جس کا نتیجہ مس مارول کی دلیرانہ قربانی کےنتیجےمیں سامنے آتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
فواد اور مہوش کیلیے اعزاز، مارول کی ”ٹائم اینڈاگین“سال کی بہترین قسط قرار
اداکارہ مہوش حیات تاحال مارول کے سحر میں مبتلا
مس مارول جس کا اصل نام کمالہ خان ہے، کو2014 میں کامک کی پہلی مسلم سپر ہیرو کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا،اس کامک سیریز نے کافی پذیرائی حاصل کی اور وہ 2013 میں کیپٹن مارول کامک میں بھی نظر آئی۔
مرنے والی ہیرو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے مارول اسٹوڈیونے”فالن فرینڈ:دی ڈیتھ آف مس مارول“کے خصوصی عنوان سے کامک جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ جولائی میں بک شیلفس کی زینت بنے گا۔
مارول اسٹوڈیو نے ایک بیان میں کہا ہے کہ”مارول یونیورس کے دل نے دھڑکنا بند کردیا ہے، اب مارول کے روشن ترین ستاروں میں ایک کو یاد کرے کیلیے مارول یونیورس کے دیگر ہیروز ،مس مارول کے تخلیق کاراور ہرجگہ موجود کامک کے پرستاروں کے ساتھ شامل ہوجائیں“۔
پہلی مسلم سپر ہیرو کے انتقال کی خبرنے بہت سے شائقین کو حیرت میں ڈال دیا ہے، خاص طور پر دی مارولز، میں اس کردار کی نمائش کی گئی ہے جو نومبر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
پرستاروں نے سوشل میڈیا پر اپنی بے چینی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مارول کے واحد مسلمان سپر ہیرو کو مارنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔