نیویارک: طاہرہ سید کی شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شاندار گلوکاری

تقریب میں مایہ ناز بھارتی اداکار منوج باجپائی اور دیگر بھی موجود تھے، شرمیلا ٹیگور سینئر پاکستانی گلوکارہ کو داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاکستان کی لیجنڈری گلوکارہ طاہرہ سید نے امریکا کے شہر نیویارک میں سینئر بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں  اپنی والدہ ملکہ بکھراج کا گایا ہوا گیت سناکر محفل لوٹ لی۔

تقریب میں مایہ ناز بھارتی اداکار منوج باجپائی اور دیگر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستانی فیشن انڈسٹری کے 3 بڑے نام کیا نیا کرنے جارہے ہیں؟

پاکستان کی پہلی خاتون ریپر ایوا بی کی گریمی ریکارڈنگ اکیڈمی کیلیے پرفارمنس

 

ڈاکٹرعذرا رضا نےرضا محل نیویارک میں بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں ایک شام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان کی لیجنڈ گلوکارہ طاہرہ سید، بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی، راہول چٹیلا اور دیگربھی شریک تھے۔

اس موقع پر میزبان نے پاکستانی گلوکارہ سے ان کی والدہ کا گایا ہوا گیت”ابھی تو میں جوان ہوں“پیش کرنے کی فرمائش کی۔ انہوں نے بتایا کہ حفیظ جالندھری کا لکھا ہوا  یہ گیت ان کی والدہ نے 1940 کی دہائی میں گایا تھا۔

بعدازاں سینئر گلوکارہ نے اپنی آواز میں یہ گیت پیش کیا توتقریب کے شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔شرمیلا ٹیگور نے خصوصی طور پر طاہرہ سید کی گلوکاری کی تعریف کی ۔

متعلقہ تحاریر