دیپک پروانی نے پی ڈی ایم حکومت سے ایک سالہ کارکردگی پوچھ لی

برسراقتدار آنے کے بعد آپ لوگوں کی ساری توجہ پی ٹی آئی کو دبانے پر مرکوز ہے، آپ لوگ اپنی وزارتوں کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں پوسٹ یا بات کیوں نہیں کرتے؟ فیشن ڈیزائنر

معروف فیشن ڈیزائنر دیپک پروانی نے ایک مرتبہ پھر پی ڈی ایم اتحاد کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

فیشن ڈیزائنر نے حکومتی وزرا کو پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی ایک حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیے

وینا ملک نے عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دے دیا

عاصم اظہر کا عمران خان سے اظہار تشکر، عمران عباس کی روضہ رسول پر کپتان کیلیے دعا

معروف فیشن ڈیزائنر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ برسراقتدار آنے کے بعد سے پوری پی ڈی ایم  کی توجہ تحریک انصاف کو دبانے پر مرکوز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے کہ آپ لوگوں کے پاس ٹوئٹر پر رہنے کیلیے بہت وقت ہے،آپ لوگ اپنی وزارتوں کی ایک سالہ کارکردگی کے بارے میں پوسٹ یا بات کیوں نہیں کرتے؟

متعلقہ تحاریر