ٹک ٹاک پر جانی ڈیپ کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ60 لاکھ سے تجاوزکرگئی

جون 2022 میں سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد انہوں نے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

ہالی ووڈ کے مشہور اداکار جانی ڈیپ کے ٹک ٹاک فالوورز کی تعداد ایک سال کے قلیل عرصے میں ایک کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔۔

جون 2022 میں سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد انہوں نے  ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

ہتک عزت کیس: ہالی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کا جونی ڈیپ کے ساتھ تصفیے کا اعلان

امریکی اداکارہ ایمبر ہرڈ سعودی باشندے سے شادی کریں گی ؟

فی الحال جانی ڈیپ کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ63 لاکھ تک جاپہنچی ہے اور ان کی صرف 8 وڈیوز پر ایک کروڑ 81 لاکھ لائکس ہیں۔

جانی ڈیپ نے اپنی پہلی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھاتھا کہ”میرے سب سے زیادہ قیمتی ، وفادار اور پکے حامیوں کے لئے۔ ہم ایک ساتھ ہر جگہ رہے ہیں ، ہم نے سب کچھ مل کر دیکھا ہے۔ ہم ایک ساتھ اسی سڑک پر چل پڑے ہیں۔ ہم نے ایک ساتھ صحیح کام کیا ، یہ سب صرف اس لئے ممکن ہوا کہ  آپ نے پرواہ کی۔ اور اب ، ہم سب مل کر آگے بڑھیں گے۔ آپ ہمیشہ کی طرح ، میرے آجر ہیں اور ایک بار پھر میں آپ کا شکریہ کہنے کے علاوہ آپ کا شکریہ ادا کرنے کا کوئی طریقہ  مجھے نہیں مل رہا۔ تو ، آپ کا شکریہ، محبت اوراحترام“۔ یاد رہے کہ جانی ڈیپ کی پہلی ٹک ٹاک وڈیو پر 5 کروڑ سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر