بھارتی اداکار آدیتیہ سنگھ ممبئی کے گھر میں مردہ پائے گئے

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار باتھ روم میں گر کے ہلاک ہو گئے۔

بھارت کے معروف اداکار آدیتیہ سنگھ راجپوت، جو اسپلٹس ولا اور کمبالا انویسٹی گیشن ایجنسی جیسے رئیلٹی شوز کی وجہ سے خاص شہرت رکھتے تھے اپنے ممبئی والے گھر کے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار مبینہ طور پر اپنے باتھ روم میں گر گئے ، جس کے نتیجے میں جان لیوا چوٹ آنے سے وہ ہلاک ہو گئے۔ ان کی عمر 32 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیے 

اجے دیوگن اور تبو کی فلم ’ دریشیم ‘ کے کورین ری میک کا معاہدہ طے پاگیا

ٹک ٹاک پر جانی ڈیپ کے پیروکاروں کی تعداد ایک کروڑ60 لاکھ سے تجاوزکرگئی

یہ واقعہ پیر کی سہ پہر اوشیوارہ میں لشکریہ گرین ووڈ اپارٹمنٹس میں واقع راجپوت کی رہائش گاہ پر پیش آیا۔

اوشیوارہ پولیس کے مطابق ماڈل اور اداکار آدیتیہ سنگھ راجپوت عمارت کی 11ویں منزل پر رہتے تھے۔ دوپہر تقریباً 2:30 بجے کے قریب  راجپوت کے گھر کے ملازم نے باتھ روم سے ایک زوردار آواز سنی تھی۔

المناک حادثے سے صرف 17 گھنٹے قبل، راجپوت نے اپنی آخری انسٹاگرام کہانی پوسٹ کی تھی، جس میں دوستوں کے ساتھ حال ہی میں باہر جانے کی تصویر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں ممبئی کی دلکش اسکائی لائن کو دکھایا گیا تھا ، اس کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ "سنڈے فنڈے ود بیسٹیز۔”

راجپوت کو بے ہوش ہونے پر فوری طبی امداد طلب کی گئی اور اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی ٹیم کی بہترین کوششوں کے باوجود راجپوت جانبر نہ ہوسکے ، ڈاکٹرز نے کچھ دیر بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے حادثاتی موت کی رپورٹ (ADR) درج کر لی ہے اور اب موت کی صحیح وجہ کا پتہ لگانے کے لیے پوسٹ مارٹم کے نتائج کا انتظار کر رہی ہے۔

ان کی موت کی خبر بریک ہونے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پر اداکار کی تصاویر شیئر کرنے اور پیغامات کا سیلاب اُمڈ آیا۔

متعلقہ تحاریر