عتیقہ اوڈھو نے پاکستان کو لاقانونستان قرار دے دیا

مدد نہیں کرسکتے لیکن اسے پوسٹ کریں کیونکہ ہمارا ملک اس وقت قابل رحم حالت سے گزررہا ہے، اداکارہ نے تاریک زندان کی تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نےموجودہ حالات کے تناظر میں پاکستان کو لاقانونستان قرار دے دیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں تاریک قید خانے کی کھڑکیوں سے قیدیوں کو مدد کیلیے پکارتے دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دیپک پروانی نے پی ڈی ایم حکومت سے ایک سالہ کارکردگی پوچھ لی

وینا ملک نے عمران خان کو اگلا وزیراعظم قرار دے دیا

اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے لکھا کہ مدد نہیں کرسکتے لیکن اسے پوسٹ کریں کیونکہ ہمارا ملک اس وقت قابل رحم حالت سے گزررہا ہے، امن واما ن نام کی کوئی چیز نہیں ہے، اختیارات کاجائز استعمال، کیا یہ وہی ہےجس کا نام ہم جاننا چاہتے ہیں؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Atiqa Odho (@atiqaodhoofficial)

 انہوں نے مزید کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے اور کتنا بڑا مذاق ہے، کتنی بڑی خرابی ہے،امید ہے  کہ شعور غالب آئے اورہم تاخیر کے بجائے جلد ہی امن اور ہوشمندی   کاسامنا کرسکیں گے۔

متعلقہ تحاریر