سجاد علی کو بیٹے کیٹی پیری کے کنسرٹ میں گھسیٹ کرلے گئے، پھر کیاہوا؟
گلوکار کے بیٹے خوبی علی نے اپنے انسٹاگرام پر کنسرت کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار نے کنسرٹ میں ملے جلےردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
پاکستانی پاپ اسٹار سجاد علی کو ان کے بیٹے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے کنسرٹ میں لے گئے۔
گلوکار کے بیٹے خوبی علی نے اپنے انسٹاگرام پر کنسرت کی وڈیو شیئر کی ہے جس میں گلوکار نے کنسرٹ میں ملے جلےردعمل کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
وہاج علی چھوٹی اسکرین پر کامیابی کے بعد بڑی اسکرین پر ڈیبیو کیلیے تیار
نیویارک: طاہرہ سید کی شرمیلا ٹیگور کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شاندار گلوکاری
خوبی علی نے وڈیوپوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ میں اپنے والد کو گھسیٹ کر کیٹی پیری کے کنسرٹ میں لے گیا۔ سجاد علی نے پوسٹ پر تبصرے میں لکھاکہ”یار بچے بھی نا“۔
View this post on Instagram
وڈیو میں سجاد علی کو کیٹی پیری کے کنسرٹ کے دوران ملے جلے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔سجاد علی کنسرٹ کے دوران کبھی خوشی میں گلوکارہ کے سروں کے ساتھ سرملاتےرہے تو کبھی منہ بسور کر بیٹھے رہے۔