ایپل ٹی وی کی نئی سیریز میں پاکستانی وژول آرٹسٹ عزمی شہزاد کا کام بھی شامل

عزمی شہزاد دفترخارجہ کی سابق ترجمان عائشہ  فاروقی  کی صاحبزادی ہیں، خاتون سفارتکار بیٹی کی کامیابی پر خوشی سے نہال

ایپل ٹی وی  نے گزشتہ روز  اپنی نئی سیریز”پری ہسٹرک پلینٹ2“نشرکردی ہے۔اس سیریز کی وژول افیٹکس کی ٹیم میں پاکستانی وژول آرٹس عزمی شہزاد نے بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ہیں۔

عزمی شہزاد دفترخارجہ کی سابق ترجمان اور پاکستانی سفارتکار عائشہ  فاروقی  کی صاحبزادی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سجاد علی کو بیٹے کیٹی پیری کے کنسرٹ میں گھسیٹ کرلے گئے، پھر کیاہوا؟

عتیقہ اوڈھو نے پاکستان کو لاقانونستان قرار دے دیا

عائشہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں ایپل ٹی وی کی سیریز کا پوسٹر  شیئر کرتے ہوئے اپنی  بیٹی کے اس قابل فخر کارنامے  کا تذکرہ کیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ  ایپل ٹی وی کی دلچسپ سیریز” پری ہسٹرک پلینٹ سیزن 2“ آج ایک شاندار اور تخلیقی وی ایف ایکس ٹیم بشمول عظمیٰ شہزاد کی قیادت میں شاندار بصری اثرات کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔

عائشہ فاروقی نے بیٹی کی اس کامیابی کا تذکرہ کرتے ہوئے#ProudMamaMoment” “کا ہیش ٹیگ  استعمال کیا ہے۔ٹوئٹر صاررفین نے خاتون سفارتکار کو بیٹی کی اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔واضح رہے کہ عزمی شہزاد اس سے قبل ہالی ووڈ کی فلم’کلوز ٹومائی آئیز‘میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاچکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر